تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے محکمہ جاتی امتحانات کا 8 / نومبر تا 14 / نومبر انعقاد امتحانی مرکز کے قریب دفعہ 163 بی این ایس کا نفاذ: کمشنر پولیس نظام آباد
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے محکمہ جاتی امتحانات کا 8 / نومبر تا 14 / نومبر انعقاد
امتحانی مرکز کے قریب دفعہ 163 بی این ایس کا نفاذ: کمشنر پولیس نظام آباد
نظام آباد:6/ نومبر (اردو لیکس)کمشنر پولیس نظام آباد پی سائی چیتنیا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ڈپارٹمنٹ امتحانات 2025 کا انعقاد 8 / نومبر تا 14/ نومبر منعقد ہوگا۔ اس ضمن میں محکمہ پولیس کی جانب سے امتحانی مراکز پر دفعہ 163 بی این ایس کا نافذ عمل رہیگا۔
انہوں نے بتایا کہ صبح 8 تا شام 6 بجے تک نظام آباد شہر میں واقع اے وی انٹرپرائیزیس ارسہ پلی بائی پاس سنٹر امتحانی مرکز میں کسی ناخوشگوار کو روکنے کیلئے امتحانی مرکز کے قریب دو سے زائد افراد جمع ہونے امتحانی مراکز کے اطراف ممنوع اشیاء کے ساتھ نہ گھومنے اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے آس پاس کے تمام زیراکس سنٹرس اور لاؤنڈ اسپیکر، 8 / نومبر تا 14 / نومبر صبح 8 بجے شام 6 بجے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔



