انٹر نیشنل
قومی گیت “وندے ماترم” کے 150 سال کی تکمیل پر ریاض ایمبیسی میں خراج تحسین

ریاض – کے این واصف
قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال کی تکمیل پر سفارتخانہ میں شاندار خراج۔ سفارت خانہ ہند ریاض
کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق جمعہ کی صبح ایمبیسی احاطہ مین سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کی قیادت میں اجتماعی طور پر قومی گیت گا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں نائب
سفیر ہند ابو ماتھن جارج، سفارتکار مسز منواسمرتی، شارق بدر، وپل باوا، رشی ترپاٹھی، دیگر سفارتکار اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی۔



