مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ کے انتخابات بحیثیت صدر محمد چاند پاشاہ متفقہ طور پر منتخب
مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ کے انتخابات – بحیثیت صدر محمد چاند پاشاہ متفقہ طور پر منتخب

مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر اسوسی یشن کورٹلہ کے انتخابات جی۔ایس گارڈن کورٹلہ میں منعقد ہوئے جس میں ایسوسی ایشن سے وابستہ تمام سینیئر و جونیئر ورکنگ جرنلسٹس کے ہمراہ صحافیوں کی مختلف یونینوں، تنظیموں سے وابستہ جرنلسٹ قائدین اور پریس کلب کورٹلہ کے قائدین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
جن میں مکرا چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ، بی وی رنگا راؤ رکن قومی کونسل ائی جے یو، چولہ نوین نائب صدر پریس کلب کورٹلہ، آکولہ ملکا ارجن معتمد پریس کلب کورٹلہ، شیخ علی نواب ریاستی صدر ٹی ڈبلیو جے اے نے شرکت کرتے ہوئے انتخابات کی نگرانی کی۔
اس موقع پر متفقہ طور پر محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا جبکہ اعزازی صدر کے طور پر محمد سلیم فاروقی سینیئر جرنلسٹ اور محمد الیاس احمد خان کو بحثیت مشیر اعلی اور ایڈوکیٹ سید انس کو قانونی مشیر کے طور پر طور پر منتخب کیا گیا۔جبکہ محمد علی تلگو صحافی کو بحیثیت معتمد، محمد احمد کو نائب صدر، اور شریک معتمد کیلئے محمد یوسف خازن کیلئے محمد نجیب اللہ اراکین شورہ کے طور پر محمد یونس محمد سمیر عبدالرحیم کا انتخاب عمل میں ایا
جبکہ اسوسییشن کے اراکین محمد عبدالمصور،محمد ساجد علی، احمد عبدالرب، شیخ صادق، محمد خضر، محمد صادق، محمد عارف علی، محمد ذاکر حسین شامل ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصیمکرا چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ، بی وی رنگا راؤ رکن قومی کونسل ائی جے یو نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخبہ اسوسی سییشن کے قائدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسوسییشن کی جانب سے مستقبل میں شہر کورٹلہ کے نہ صرف صحافتی میدان میں بلکہ نمایاں طور عوامی، سماجی خدمات انجام دیئے جائیں اور انہوں نے کہا کہ اراکین و قائدین بدعنوانیوں،غلط راہ روی، اور جانبدارانہ صحافت سے گریز کریں اور تمام اراکین متحدہ طور پر اپنی جانب سے صحافیوں کے مسائل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی قلم کے ذریعے جدوجہد کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں
اور اپنی گرانقدر خدمات سے عوام کو مستفید کریں انہوں نے کہا کہ تمام یونینوں، تنظیموں، طبقات سے وابستہ صحافیوں کا تعاون مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہیں محمد چاند پاشاہ صدرمینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ، محمد علی معتمد نے اسوسییشن کے اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر ان کے انتخاب پر اظہار تشکر کیا اور اپنی جانب سے فرائض کی انجام دہی اور صحافیوں کے مسائل اور بغیر کسی بھید بھاؤ کے تمام اراکین کو ساتھ لیکر چلنے اور اسوسییشن کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر نو منتخب صدر، معتمد و وہ دیگر اراکین کی اور مہمانان خصوصی کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی
۔اس موقع پر مکرا چندرا شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ، بی وی رنگا راؤ رکن قومی کونسل ائی جے یو، چولہ نوین نائب صدر پریس کلب کورٹلہ، آکولہ ملکا ارجن معتمد پریس کلب کورٹلہ، شیخ علی نواب ریاستی صدر ٹی ڈبلیو جے اے، محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مینارٹی ورکنگ جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ، محمد عبدالمصور، محمد ساجد علی،محمد احمد، محمد علی، محمد نجیب اللہ،محمد یونس شیخ عبدالرحیم،شیخ صادق،محمد خضر،محمد عارف علی،محمد صادق،محمد ذاکر حسین اور دیگر موجود تھے۔



