انٹر نیشنل

وزارت حج و عمرہ – مسجد نبوی ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد بڑھ کر 54 ہزار ہوگئی

کے این واصف 

سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا۔دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کےلیے”نسک” پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے تین برسوں کے دوران مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت کےلیے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی۔اخبار 24 کے مطابق وزیر حج ڈاکٹر الربیعہ نے ریاض میں “ڈیجیٹل گورنمٹ کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے

 

 

کہا عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مملکت کا شمار بہترین ممالک میں ہوتا ہے۔وزارت نے حج وعمرہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر کیا ہے جس سے زائرین کو سہولت میسرآرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button