جنرل نیوز

نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین و تاجرین کے ہمراہ اے سی پی ٹریفک کا دورہ احمدی بازار  مارکنگ کے حدود میں تجارت کرنے تاجرین کو ہدایت 

نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین و تاجرین کے ہمراہ اے سی پی ٹریفک کا دورہ احمدی بازار

 مارکنگ کے حدود میں تجارت کرنے تاجرین کو ہدایت 

 

نظام آباد، 8/نومبر (اردو لیکس ) شہر نظام آباد کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم،ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس،سابقہ کوآپشن ممبر اشفاق احمد خان و بکرا مارکٹ، مچھلی مارکٹ احمدی بازار تاجرین کے ہمراہ نظام آباد اے سی پی ٹریفک سید مستان علی نے بکرا مارکیٹ ، مچھلی بازار، احمدی بازار تجارتی علاقے کا دورہ کیا۔

 

واضح رہے کہ دو یوم قبل ان کے مقامات و دیگر فٹ پاتھ تاجرین پر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے نام پر ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاجرین کی دکانات کے روبرو رکھے اشیاء اور سامان کو ضبط کرتے ہوئے I ٹاون ٹریفک پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا تھا۔ اس بات کی اطلاعات کے بعد شہر کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے احمدی بازار تاجرین کے ہمراہ اے سی پی ٹریفک سید مستان علی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے اے سی پی ٹریفک سید مستان علی کو بتایا کہ وقفہ وقفہ سے شہر کے اقلیتی تجارتی علاقوں بالخصوص اقبال مینار سرکل، ضیاء ہوٹل چوراہا،احمدی بازار او مچھلی بازار، بکرا مارکٹ کے فٹ پاتھ اور چھوٹے تاجرین کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراسانی کا شکار بنایا جارہا ہے، کانگریس پارٹی قائدین نے اس خصوص میں متعلقہ علاقوں کے تاجرین کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا تھا

 

، کانگریس پارٹی قائدین کی موثر و کامیاب نمائندگی پر اے سی پی ٹریفک سید مستان علی نے آج سینئر کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ بکرا مارکٹ، مچھلی بازار احمدی بازار علاقے کا دورہ کیا اور متعلقہ تاجرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حدود سے باہر نکل کر راہ گیروں کو دشواریوں اور ٹریفک مسائل کا سبب نا بنے بلکہ ٹریفک کی بحالی کے لیے الیکٹریکل پولس اور ڈرین کے اندرونی احاطہ میں رہ کر اپنے کاروبار و تجارت کرسکتے ہیں، اے سی پی ٹریفک نے تاجرین سے کہا کہ محکمہ پولیس (ٹریفک پولیس) کی جانب سے جاری قواعد و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ کا تعاون کریں

 

کانگریس پارٹی قائدین کی موجودگی میں اے سی پی سید مستان علی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے متعلقہ علاقے کی تاجرین کیلئے حد مقرر کی گئی انہوں نے کہا کہ بصورت قواعد کی خلاف ورزی پر اقدامات کئے جاسکتے ہیں، علاوہ ازیں اے سی پی ٹریفک سید مستان علی نے کانگریس پارٹی قائدین کو بتایا کہ ضیاء ہوٹل احمدی بازار کے قریب راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کے مسائل درپیش ہے، اے سی پی ٹریفک نے متعلقہ ڈیویژن 58 دھاروگلی سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس سے درخواست کی کہ وہ اس علاقے میں ٹریفک کے مسائل کی یکسوئی کیلئے عوام کی رہنمائی اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں و دیگر اقدامات کو یقینی بنانے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس پارٹی قائدین شیخ میران، محمد ربانی، ایم اے سمیع، محمد شفیع، اختر خان، ایم اے وحید، شیخ جعفر کے علاوہ مچھلی بازار و بکرا مارکٹ اور احمدی بازار تاجرین کی کثیر تعداد موجود تھی، بعد ازاں مچھلی، چکن، بکرا مارکٹ ا حمدی بازار کے تاجرین نے انکے مسائل کی یکسوئی پر مشیر حکومت تلنگانہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی میناریٹیز جناب محمد علی شبیر اور نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button