مضامین
خبر پہ شوشہ “ٹیچر نے بچون سے پاؤں دبوائے”

کے این واصف، ریاض
ایک خبر وائرل ہوئی کہ آندھراپردیش کے ملیاپٹی منڈل کے گریجن آشرم اسکول کی ٹیچر کرسی پر نیم دراز ہوکر شوشیل میڈیا کا لطف لیتے ہوئے طالبات سے اپنے پاؤں دبوائے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو محکمہ تعلیمات نے ٹیچر کو فوری طور پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا۔ اب ٹیچر کے جواب کا انتظار ہے۔ دریں اثنا ہمارا خیال ہے کہ متذکرہ ٹیچر نے شاعر پیر نصیر الدین نصیر کے حسب ذیل شعر سے
متاثر ہوکر اپنے شاگردوں کے حق میں بھلائی کا سوچ کر یہ اقدام کیا ہوگا۔
خود سے نہیں چل کر یہ طرز سخن آیا ہے
پاؤں استادوں کے دابے ہیں تو فن آیا ہے



