نظام آباد میں "یوم علامہ اقبال ” کا انعقاد مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی صاحب کا خطاب

نوجوان علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قوم و ملت کی ترقی میں نمایاں رول ادا کریں
نظام آباد میں "یوم علامہ اقبال ” کا انعقاد مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی صاحب کا خطاب
نظام آباد۔9 نومبر ( اردو لیکس) علامہ اقبال کی فکر بلندی کو پالینے والا دنیا و آخرت میں کامران ہوگا۔ علامہ اقبا ل کا آفاقی کلام اور ان کی تعلیمات آج بھی نوجوانوں کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ اپنی توانیاں اور صلاحتیں قوم و ملت کی سربلندی کے صرف کریں۔ان خیالات کا اظہارمولانا عبد القیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم جمعیۃ علماء ودارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد تلنگانہ نے 9 نومبر بروز اتوار علامہ اقبال لائبریری ہال نظام آباد میں منعقدہ ‘یوم اقبال ” سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخشاں ماضی رکھنے والی قوم آج ہر شعبہ میں پستی کا شکار ہے اور دیگر بنائے وطن سے سیاسی سماجی اخلاقی و معاشی اعتبار سے کمتر ہیں۔اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے عاجزانہ خواہش کی ہے کہ وہ تعلیم کے لئے ذریعہ نہ صرف اپنے مستقبل کو روشن کریں بلکہ دیگر ابنائے وطن کے لئے مثال ثابت ہوں
۔اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی جو منظم سازش چل رہی ہے اس کا جواب اخلاق اور خدمت خلق کے ساتھ دیتے ہوئے برادران وطن کے دل جیتنے کی کوشش کریں۔انہوں نے اولیاء طلباء کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نا مساعد حالات میں بھی وہ تعلیم کی روشنی نونہاوں میں بکھیررتے رہیں
۔ علم کے چراغ روشن ہوںگے تو جہالت کی تاریکی خود بخود مٹ جائے گی۔مسٹر محمد یوسف الدیں خاں، ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد نے علامہ اقبال ویلفئیر سوسائیٹی کے فلاحی اقدامات کی ستایش کی اور دیگر تنظیموں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔
انہوں نے علامہ اقبال کے آفاقی پیغام کو نئی نسل سے روشناس کرانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔اس موقع پر دیگر مہماناں خصوصی ، سید عثمان علی شوکت ایڈیٹر روزنامہ "فکرجمہور”،ملک مظہر اللہ انجینئر مشیر اعلیٰ سوسائیٹی، محمد جیلانی صدر مسجد کمیٹی قلعہ کے علاہ سید نجم الدین مشیر نے بھی مخاطب کیا۔
قبل ازیں حافظ سید عامر کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔علامہ اقبال لائبریری میں ادارہ بیت المال کی جانب سے چلائے جانے والے سیونگ سنٹر کے انسٹرکٹر محترمہ فہیم بیگم صاحبہ اور بچوں کے لئے چلائے جانے والے دینی مدرسہ کے معلم حافظ سیدعامر صاحب کو ان کی بہترین کارکردگی پر علامہ اقبال ایوارڈ دئے گئے ہیں۔علامہ اقبال سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تحریری و تقریری مقابلے میں انعام پانے والے طلباء فاطمہ تعنین جماعت ہشتم ، مارٹیننٹ ہائی اسکول،محمد عبد الصابر،جمات دہم ، پبلک ہائی اسکول،محمد حبیب جماعت پنجم،پبلک ہائی اسکول،شیخ آصف اللہ جماعت ششم ،پبلک ہائی اسکول میں علامہ اقبال ایوارڈ اور تمام شرکاء میں توصیفی اسنادات تقسیم کئے گئے۔ سید نواز نے کاروائی چلائی۔
صدر سوسائیٹی محمد عمر ببلو کے شکریہ میں جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ سوسائیٹی و لائبریری کے بانی سید واجد علی اور مجید عارف نظام آبادی ( حال مقیم سعودی عرب نے جلسہ کے کامیاب انعقاد پر مسٹر سید یوسف علی ( حال مقیم کویت) کا شکریہ ادا کیا)سوسائیٹی کے اراکین مسرز سید نواز،محمد عدنان، شیخ یونس، شیخ افروز، محمد مزمل، سیدیونس، شیخ سراج،، شیخ ریاض، محمد امیر، عبدالسلام ، شیخ علی، شیخ عدنان، شیخ عمران نے انتظامات میں حصہ لیا۔اس جلسہ میں طلباء و طالبات واولیا ء طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ بعد ازاں صدر سوسائیٹی کی قیادت میں علامہ اقبال مینار پہنچ کر، احمدی بازار میں علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔




