جنرل نیوز

نارائن پیٹ: فری کمپیوٹر کورس کے اختتامی امتحانات کامیابی سے مکمل — ڈاکٹر محمد قطب الدین کا طلباء سے خطاب

نارائن پیٹ: فری کمپیوٹر کورس کے اختتامی امتحانات کامیابی سے مکمل — ڈاکٹر محمد قطب الدین کا طلباء سے خطاب

 

نارائن پیٹ (): نارائن پیٹ ٹاؤن میں نور جہاں و عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام چلائے جارہے فری کمپیوٹر کورس کے ساتویں اور آٹھویں بیاچ کے طلباء و طالبات کا تحریری امتحان مقامی ماڈرن ہائی اسکول میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ امتحان میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

 

اس موقع پر بانی و صدر نور جہاں و عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ، ماہرِ نفسیات شکاگو (امریکہ) ڈاکٹر محمد قطب الدین نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ دور میں کمپیوٹر کی تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ جدید دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل مہارت ناگزیر ہے۔ جو نوجوان آج کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ کل کے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔ اگر طلباء اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو وہ نہ صرف اپنے لیے بہتر مواقع پیدا کرسکتے ہیں بلکہ معاشرے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم سے نوجوانوں میں اعتماد، خود انحصاری اور مسابقتی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

 

ڈاکٹر قطب الدین نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے بجائے اپنی توجہ کمپیوٹر کی عملی تعلیم، پروگرامنگ، گرافک ڈیزائن، ڈیٹا اینالسس اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) جیسے جدید مضامین کی جانب مبذول کریں تاکہ عالمی معیار کے مطابق خود کو تیار کرسکیں۔واضح رہے کہ نور جہاں و عبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مفت کمپیوٹر کورس کے اب تک آٹھ بیاچ کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں جن میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے مفت کمپیوٹر تعلیم حاصل کی ہے۔

 

اس موقع پر عبدالقدیر سنڈکے (کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول)، حافظ محمد تقی (انچارج کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ)، حافظ مصطفی قادری (انسٹرکٹر) اور سلمان سمیت دیگر عملہ موجود تھا۔پروگرام کے اختتام پر کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور آئندہ بیاچ میں مزید داخلوں کا اعلان کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9703383351 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button