سابق مئیر نظام آباد ڈی سنجے کی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ و حکومتی مشیر سدرشن ریڈی سے ملاقات،
سابق مئیر نظام آباد ڈی سنجے کی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ و حکومتی مشیر سدرشن ریڈی سے ملاقات،
نظام آباد ضلع صدر منور کاپو سنگم حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت،
نظام آباد، 10/نومبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد کے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ فرسٹ مئیر ڈی سنجے نے ضلع منور کاپو سنگم ایگزیکٹو کمیٹی کے 16 ایسوسی ایشن صدور اور سیکرٹریوں کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر صدر پردیش کانگریس تلنگانہ و ایم ایل سی بوما مہیش کمار گوڑ اور حکومتی مشیر و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی سے ملاقات کی، ڈی سنجے نے پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ و حکومتی مشیر پی سدرشن ریڈی کو عنقریب منعقد ہونے والی انکی بحیثیت صدر ضلع منور کاپو سنگم حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی،
ڈی سنجے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دونوں سینئر کانگریس قائدین نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرینگے، اس ملاقات کے موقع پر ڈی سنجے و دیگر شرکاء کی جانب سے صدر پردیش کانگریس تلنگانہ مہیش کمار گوڑ و حکومتی مشیر پی سدرشن ریڈی کی شال پوشی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، بعد ازاں صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ و حکومتی مشیر پی سدرشن ریڈی و دیگر ریاستی سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے ڈی سنجے کی شال پوشی کرتے ہوئے انکی آمد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انھیں بحیثیت ضلع منور کاپو سنگم صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
، بعد ازاں ڈی سنجے جنہیں ضلع منور کاپو سنگم کے نئے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے نے بتایا کہ تقریب حلف برداری میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے علاوہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے سابق ریاستی وزیر بی ستیہ نارائنا، نظام آباد رورل ایم ایل اے ڈاکٹر بھوپت ریڈی، نظام آباد اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن اور منور کاپو سنگم کے صدر و جنرل سیکرٹری کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جارہاہے،



