انٹر نیشنل

ہند سعودی کے درمیان ثقافتی تعاون کےلیے وزراء نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

ریاض – کے این واصف 

مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت شری گجیندر سنگھ شیخاوت اور سعودی میں ان کے ہم منصب بدر بن عبداللہ آل سعود نے دونون ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھاوا دئیے جانے کے لیے ایک سرکاری تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

 

 

سفارتخانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے کے تحت بین ممالک آرٹ، قدیم ورثہ، موسیقی اور ادب کے شعبہ جات میں ترقی امکانات پر کام کیا جائے گا۔ خوشگوار ماحول میں منعقد اس تقریب میں دونوں وزراء نے درمیان مستحکم تاریخی تعلقات اور ہر شعبہ میں بین ممالک تعاون کو نشاندہی کی گئی اور انھیں سراہا گیا۔

 

 

وزرائے ثقافت نے وزارتی سطح پر بین ممالک جدید قائم کردہ کمیٹی برائے ثقافت و سیاحت (SPC) کی مشترکہ طور پر صدارت کی جس کا اعلان وزیر آعظم شری نریندر مودی کے اپریل 2025 کے سرکاری دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس کمیٹی کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے ثقافت کے درمیان یہ پہلا اجلاس تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button