سیرت نبوی کا موضوع سدا بہار موضوع ہے خطبات محبوب نگر کی رسم اجرا تقریب میں مفتی آصف ندوی وحامد محمد خان ودیگر کا اظہار خیال

سیرت نبوی کا موضوع سدا بہار موضوع ہے
خطبات محبوب نگر کی رسم اجرا تقریب میں مفتی آصف ندوی وحامد محمد خان ودیگر کا اظہار خیال
حیدرآباد 9 نومبر (راست) سیرت طیبہ کا موضوع اپنے اعتبار سے ہر وقت ایک سدا بہار موضوع ہے، مسلمانوں نے رسول ﷺ کی نسبت سے جو کام کیا ہے وہ تاریخ انسانیت میں منفرد کام ہے، آپ کی نسبت سے ہر ہر چیز کو محفوظ کیا ہے، آپ کے فرامین ، آپ کے اقوال ، آپ کے افعال، آپ کی مجالس ، آپ کی ایک ایک ادا آنے والی نسلوں تک پہنچایا ہے
۔ ان خیالات کا اظہار جناب حامد محمد خان نے سابق امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کتاب خطبات محبوب نگر کی رسم اجرائ تقریب منعقدہ مسجد محمدی کاکتیہ نگر ٹولی چوکی میں کیا۔ جس کے مرتب مولانا سید آصف الدین ندوی قاسمی ہیں۔ یہ کام عشق و محبت ، فدائیت وفنائیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلمانو ں نےفن اسمائ رجال میں لاکھوں انسانوں کی سوانح محفوظ کردی ہے،سیرت طیبہ میں جامعیت ، کاملیت ، تاریخیت کے ساتھ ساتھ عملیت ہےجو قیامت تک کے لئےاسوہ حسنہ ہے،قابل مبارک با دہیں وہ شخصیات جنہوں نے اس میدان میں اپنی صلاحیتں لگائیں، اور آج سیرت طیبہ کے موضوع پر خطبات محبوب نگر کی دریافت وطباعت اسی سنہری کڑی کا ایک یادگار حصہ ہے،موجودہ زمانہ ترقی وٹکنالوجی میں بہت آگے بڑھ گیا ہے
لیکن کام کرنا آج بھی مشکل ہے،کتابیں خریدکر پڑھنے کا مزاج بنائیں ،خطبات کی اپنی ایک تاریخ ہے اور کتاب میں اس پر بھی ایک بہترین مضمون مرتب کے قلم سے موجود ہے،مرتب کتاب نے ایک اچھا تحفہ مسلمانوں کو دیا ہے،ان خیالات کا اظہار جناب حامد محمد خان سابق امیر جماعت اسلامی نے کتاب خطبات محبوب نگر کے رسم اجرا تقریب منعقدہ مسجد محمدی کاکتیہ نگر میں کیا۔جس کےمرتب مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ہیں۔
انھوں نے خیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ مسلمانوں کا تعلق الکتاب اور کتاب سے تاریخی طورپر رہا ہے، مولانا محمد اسلم قاسمی کے ۲۰۰۲ میں ہوئے محبوب نگر میں خطبات کی بازگشت کتابی شکل میں آنا ایک نادر واقعہ ہے، صاحب خطبات مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب زادہ حضرت قاری محمد طیب قاسمی کا موضوع سیرت طیبہ ہےاور اس کو بڑی عرق ریزی وجانفشانی سے آیات واحادیث کی تخریج کے ساتھ خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے
۔جس میں اکابر وقت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کامقدمہ ، حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی کی تقریظ کے ساتھ ساتھ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ، ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ، مولانا ولی اللہ مجید قاسمی ، مولانا نعیم کوثر رشادی ، مفتی امتیا ز ماہر نرملی وڈاکٹر عابد ندوی کے تاثرات شامل ہیں،جناب یوسف سلیم انجینرنے اپنے تاثرات میں کہا کہ ان خطبات کو شائع ہونے سے پہلے پڑھنے اور اس سے استفادہ کرنے کاموقعہ ملا، واقعۃ یہ ایک گم شدہ باب کا وہ حصہ ہے جسے زمانے بھر میں قدر کی نگا ہ سے دیکھا جائے گا،اور اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا
۔قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ آف عربک کے ۵ ویں سیمنار کی کارروائی مس خنسائ میمنت نے چلائی اویس حمدان نے قرات کلام پاک پیش کیا، فہیم سلطانہ نے حضرت خدیجہ الکبری پر اور محمد سراج الرحمن نے حضرت عائشہ پر اپنے مقالے پیش کئے ، اس یادگار تقریب رسم اجرائ میں جناب مقصودیمانی ایڈیٹر الہلال پورٹل کو مفتی امتیاز احمد خان ماہر نرملی کا منظوم سپاس نامہ قاری عبد المنان اشرفی کی ایماء پر پیش کیا گیا،
اس کتاب میں صحافی محمد نصراللہ خان نے مفکر اسلام مولانا محمد اسلم قاسمی رح کا تعارف لکھا ہے۔ تقریب رسم اجرا کی صدارت جناب سید شرف الدین نے کی اور جناب شیخ مقیم الدین ، جناب محمد اخلاق الرحمن، صحافی محمد نصر اللہ خان، پروفیسر محمد ایوب ، ڈاکٹر محمد کریم،جناب محمد بشارت ،جناب محمد مخدوم ،خواجہ معین الدین ویگر حضرات موجود تھے۔مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی، خطبات محبوب نگر 122 صفحات پر مشتمل ہے اور رعایتی قیمت پر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد سے حاصل کی جاسکتی ہے، رابطہ کے لیے فون نمبر 9849611686
مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے
INSTITUTE OF ARABIC STUDIES
13-6-437/A/85/2 KHADAR BAGH HYDERABAD – 9849611686 asif_nadwi@yahoo.com



