ایجوکیشن

ممتاز ماہر تعلیم محمد لطیف خان کو حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد۔ 11نومبر 2025ء (پریس ریلیز) حکومتِ تلنگانہ نے معروف ماہرِ تعلیم، بانی و چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی جناب محمد لطیف خان کو اُن کی گراں قدر تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ برائے سال 2025ء سے سرفراز کیا۔ یہ ایوارڈ قومی یومِ تعلیم کے موقع پر وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہرالدین کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

 

 

ممتاز مجاہد ٓازادی اور ہمارے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر سال قومی یوم تعلیم کا انعقاد کرتے ہوئے اُن افراد کو ’’مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ‘‘ سے نوازا جاتا ہے جنہوں نے تعلیم، اردو زبان و ادب اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔اسی سلسلے کی ایک شاندار تقریب بروز منگل 11؍ نومبر ،11 بجے رویندرا بھارتی ، سیف آباد، حیدرآبادمیں منعقد ہوئی، جس میں سال 2024ء اور 2025ء کے لیے ایوارڈز پیش کیے گئے۔

 

 

اس موقع پر جناب محمد اظہرالدین، وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز، حکومتِ تلنگانہ نے ممتاز ماہرِ تعلیم جناب محمد لطیف خان، بانی و چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کومولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ برائے سال 2025ء پیش کیا۔یہ ایوارڈ 2 لاکھ 25 ہزار روپے نقد رقم، توصیف نامہ اور میمنٹوپر مشتمل ہے۔محمد لطیف خان کو یہ اعزاز اُن کی تین دہائیوں پر مشتمل تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جن میں اقلیتی طلبہ کی ترقی، اقدار پر مبنی معیاری تعلیم کے فروغ، اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اُن کی انتھک جدوجہد شامل ہے۔ اُن کی قیادت میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے نہ صرف تعلیم بلکہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔ ان میں ایم ایس کے وہ فلاحی ادارے شامل ہیں

 

 

جو اقلیتوں کو مفت تعلیمی و تربیتی خدمات فراہم کرتے ہیں — جیسے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی برائے سول سروسز، لطیفی 40 برائے آئی آئی ٹی و میڈیکل تیاری، خواتین کی خود انحصاری کے لیے قائم ذائبس اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر برائے بیوہ خواتین، اور ایڈوینچر پارک جیسے جدید منصوبے، جہاں طلبہ کو اسٹارٹ اَپ کلچر، قیادت، اور اختراعی سوچ کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان تمام اقدامات نے ہزاروں طلبہ، خواتین، اور نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کی اور سماج میں تعلیم، خود اعتمادی اور ترقی کی نئی راہیں روشن کیں۔

.

 

اس موقع پرتقریب میں محمد علی شبیرمشیر برائے اقلیتی بہبود، بی شفیع اللہ، آئی ایف ایس سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، طارق انصاری چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن،فہیم قریشی چیرمین ٹمریز،افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمین ریاستی حج کمیٹی،محمد عبیداللہ کوتوال چیرمین ریاستی فینانس کارپوریشن، اور دیپک جان کوکاّڈن چیرمین ریاستی کرسچین فینانس کارپوریشن بطور مہمانانِ اعزازی شریک رہے۔اس ایوارڈ کے حصول کے بعد محمد لطیف خان نے اپنے تعلیمی اداروں کے پرنسپلس اور ہیڈس آف دی ڈیپارٹمنٹس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا اگلہ منصوبہ طلبہ کے لئے افورڈبل ایجوکیشن فراہم کرنا ہے ۔  اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وائس چیرپرسن نزہت خان صوفی، منیجنگ ڈائرکٹرس انور احمدو ڈاکٹر معظم حسین اور جونئر ڈائرکٹرس محمد اویس خان اور محمد الیاس خان نے محمد لطیف خان کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وائس چیرپرسن نزہت خان صوفی، منیجنگ ڈائرکٹرس انور احمدو ڈاکٹر معظم حسین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔اس ایوارڈ کے حصول کے بعد محمد لطیف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا اگلہ منصوبہ طلبہ کے لئے افورڈبل ایجوکیشن فراہم کرنا ہے ۔  اس موقع پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےمختلف اداروں کے ڈائرکٹرس، پرنسپلس اور ہیڈس آف دی ڈیپارٹمنٹس نے محمد لطیف خان کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button