جنرل نیوز

محمد آصف پروپرائیٹر ساحیل ڈیکوریٹرس نظام آباد کا انتقال 

محمد آصف پروپرائیٹر ساحیل ڈیکوریٹرس نظام آباد کا انتقال

 

نظام آباد:11/ نومبر (اردو لیکس)محمد آصف پروپرائیٹر ساحیل ڈیکوریٹرس نظام آباد فرزند جناب محمد اقبال صاحب مرحوم (بھارت ساؤنڈ) کا کل رات مختصر سی علالت کے بعد بعمر45 سال انتقال ہوگیا۔ محمد آصف کی جمعہ کے دن اچانک طبیعت ناساز ہونے پر شہر نظام آباد کے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا بعدازاں انہیں حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں پیر کی رات محمد آصف نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

 

مرحوم محمد آصف نہایت ملنسار، نیک دل، منکسرالمزاج، ہر دلعزیز اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دولڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد کچیان میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ پر عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

 

شہر کی سیاسی، سماجی و تجارتی برادری نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button