نیشنل

بہار میں کس کی بنے گی سرکار؟ ایگزٹ پول دیکھیں

نئی دہلی: ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ووٹنگ درج کی گئی۔نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ مختلف سروے اداروں نے ایگزٹ پولز (Bihar Exit Polls) کے اندازے پیش کیے ہیں

 

 

جن میں سے زیادہ تر سروے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ این ڈی اے (NDA)اتحاد کو ایک بار پھر اقتدار حاصل ہونے کا امکان ہے۔زیادہ تر سروے اندازہ لگا رہے ہیں کہ حکمراں اتحاد کو 122 سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔اس کے علاوہ پرشانت کشور کی قیادت والی جن سوراج پارٹی زیادہ اثر نہیں دکھا سکی ہے ایسا بھی ایگزٹ پولز میں کہا گیا ہے۔

 

 

پیپلز پلس کے ایگزٹ پول کے مطابق بہار میں حکمران این ڈی اے (NDA) اتحاد کو 133 سے 159 نشستوں پر کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ مہاگٹھ بندھن کو 75 سے 101 نشستیں ملنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پرشانت کشور کی قیادت والی جن سوراج پارٹی کو 0 سے 5 نشستیں اور دیگر جماعتوں کو 2 سے 8 نشستوں پر کامیابی ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

 

 

دینک بھاسکر کے سروے کے مطابق این ڈی اے کو 145 سے 160 نشستیں اور مہاگٹھ بندھن کو 73 سے 91 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ میٹرِیکس (Matrix) سروے کے اندازے میں این ڈی اے کو 147 سے 167 نشستیں، اپوزیشن کو 70 سے 90 نشستیں اور دیگر کو 2 سے 8 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

پیپلز اِن سائٹ (People’s Insight) سروے کے مطابق این ڈی اے کو 133 سے 148 نشستیں، اپوزیشن کو 87 سے 102 نشستیں اور دیگر کو 3 سے 6 نشستیں ملنے کی توقع ہے جبکہ جن سوراج پارٹی کے لیے صرف 0 سے 2 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button