بہار میں پھر این ڈی اے حکومت بننے کے آثار — ایگزٹ پولز میں نتیش کمار کو واضح برتری

بہار میں پھر این ڈی اے حکومت بننے کے آثار — ایگزٹ پولز میں نتیش کمار کو واضح برتری
بہار اسمبلی انتخابات کے دو مرحلے مکمل ہونے کے بعد مختلف ایگزٹ پولس کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں زیادہ تر نے این ڈی اے (نتیش کمار کی قیادت میں) کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔
پرجا پول اینالیٹکس کے مطابق این ڈی اے کو 186 نشستیں، جبکہ مہاگٹھ بندھن کو صرف 50 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ اسی طرح میٹرکس-IANS نے این ڈی اے کو 147 سے 167، مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 90 اور جن سوراج پارٹی (پرشانت کشور) کو کوئی نشست نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔
پیپلز پلس کے اندازے کے مطابق این ڈی اے کو 133 تا 159، مہاگٹھ بندھن کو 75 تا 101، جن سوراج کو 5 اور دیگر کو 2 تا 8 نشستیں مل سکتی ہیں۔ جے وی سی پول نے بھی این ڈی اے کو 135 تا 150، مہاگٹھ بندھن کو 88 تا 103، جبکہ دیگر جماعتوں کو 3 تا 6 نشستوں کا امکان بتایا۔
چانکیہ اسٹریٹیجیز کے سروے میں این ڈی اے کو 130 تا 138، مہاگٹھ بندھن کو 100 تا 108 اور دیگر کو 3 تا 5 نشستوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح پول اسٹارٹ نے بھی یہی تناسب ظاہر کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پول ڈائری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کے لئے سب سے زیادہ کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے — 184 تا 209 نشستیں — جبکہ مہاگٹھ بندھن کو صرف 32 تا 49 تک محدود بتایا گیا ہے۔
مجموعی طور پر تقریباً تمام سروے ادارے اس نتیجے پر متفق ہیں کہ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے جارہی ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن کے لیے نتائج مایوس کن رہ سکتے ہیں۔



