قومی یومِ تعلیمِ ۔گورنمنٹ سوران اسکول کریم نگر میں مولانا ابوالکلام آزادؒ کی خدمات کو خراجِ

کریم نگر/11 نومبر مولانا ابوالکلام ازاد کی یوم پیدائش کے موقع پر جہاں ملک بھر میں یوم قومی تعلیم بڑے جوش و خروش سے منایا گیا وہی پر گورنمنٹ ہائی ا سکول سواران کریم نگر میں بھی جناب خواجہ عالم الدین سی۔ ای۔ او ۔ اے بی نیوز اردو کی کاوشوں کے نتیجے میں جناب مصطفٰی احمد صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سواران ہائی اسکول کے زیر نگرانی بڑا خوبصورت پروگرام نیشنل ایجوکیشن ڈے کے ضمن میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر حمیرہ امرین جونیئر لیکچرر گورنمنٹ خانہ پور و سابقہ طالبہ علم اسکول سواران نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بچوں کی سائیکالوجی کے پیش نظر مولانا الکلام ازاد کے بچپن کے واقعات سنائے ۔جن میں قابل ذکر مولانا ازاد کا وہ واقعہ طلبہ کے ذریعے کافی پسند کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مولانا ازاد بچپن میں جیب خرچ کے لیے دیے جانے والے پیسوں سے کتابیں خریدتے اور رات کو چراغ کی روشنی میں مطالعہ مصروف رہتے یہاں تک کہ ایک دفعہ ان کے بستر کو اگ بھی لگ چکی تھی۔ اسی طرح ڈاکٹر عقیل دانش اردو افیسر اینڈ انچارج مائنرٹی ویلفیئرڈیپارٹمنٹ نے بھی طلباء کو مخاطب کیا
اور کہا کہ گورنمنٹ اسکول میں پڑھنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا , بلکہ میں نے خود بھی گورنمنٹ سکول سے تعلیم حاصل کی اور آج پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد اپ کے سامنے کھڑا ہوں ۔اس موقع پر شگفتہ فردوس ٹرینی ڈسٹرکٹ رجسٹرار نے بھی بچوں سے مخاطب کیا, اور بڑی اچھی بات ہے طلبہ کے گوش گزار کیں “ہمیں مولانا ابوالکلام آزادؒ کی طرح جینا چاہیے، جنہوں نے قوم و ملت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔ اُن کا یہ قول ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے: ‘اگر تم اپنی قوم کے لیے نہیں جی رہے تو تم صرف ایک مردہ جسم ہو، زندہ انسان نہیں ۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے ہوئی بعد ازاں نعت کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی شالپوش اور گل پوشی انجام
دی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ کے علاوہ نثار احمد پروانہ سینئر صحافی، حافظ جاوید نیازی و دیگر موجود تھے



