جنرل نیوز

ملک کی آزادی میں بطور صحافی مولانا آزاد کا اہم کردار جہانگیر بابا

Lمحبوبنگر 11 نومبر مجاہد آزادی بھارت رتن مولانا عبدالکلام آزاد کے 137ویں یوم پیدائش کے موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی کی جانب ضلع مستقر راجندر نگر آنگن واڑی سینٹر میں بچوں میں تعلیمی مواد تقسیم کرتے ہوئے جہانگیر بابا نے کہا

 

 

ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن صحافی مجاہد آزادی جناب عبدالکلام آزاد صاحب کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے صدر جہانگیر بابا نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی خدمات میں ان کی تحریریں جیسے غبارِ خاطر اور ترجمان القرآن، اور الہلال جیسے اہم اخبارات کا اجرا شامل ہے. وہ بیسویں صدی کے سب سے نمایاں اردو مصنفین میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی تخلیقات سے اردو ادب پر گہرا اثر ڈالا ملک کی ازادی میں

 

 

قائدانہ صلاحیتوں سے ہم وطن عزیز وں کو ساتھ رکھ کر انگریزوں کے خلاف مہم میں مکمل کامیاب رہے تعلیم شعبے میں مولانا کے خوابوں مکمل کرنے حکومتوں سے اپیل کی کہ تعلیم کی ترقی کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کو مضبوط کیا جائے اور پہلی جماعت سے لے کر پی جی تک کے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے

 

 

نظام کو مضبوط کیا جائے۔ اس پروگرام میں آنگن واڑی ٹیچر پدم آیا پدم، عبدالقادر محبوب علی، مونیکا، مرلی، تبسم سیدہ اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button