مومن پورہ ناگپور میں آل انڈیا مشاعرہ

ناگپور،۱۱؍نومبر(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کی یومِ پیدائش کے موقع پر ناظم اکیڈمی اور خادم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیرِ اہتمام آج، بدھ 12 نومبر 2025 کو مو من پورہ کے ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ میں آل انڈیا مشاعرے کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔مشاعرے کی صدارت مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے صدر جناب پیارے ضیاء خان صاحب کریں گے۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وسطی ناگپور کے رکنِ اسمبلی جناب پروین دتکے
جی، بی سی این–بی ٹی پی گروپ کے چیئرمین جناب سراج شیخ صاحب، مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سابق صدر و سابق رکنِ اسمبلی ڈاکٹر وجاہت مرزا صاحب، سینئر سماجی کارکن جناب اسرائیل سیٹھ صاحب، سینئر سماجی رہنما جناب سہیل رانا صاحب، حضرت بابا تاج الدین ٹرسٹ کے سیکریٹری جناب تاج احمد راجہ صاحب، معروف مورخ ڈاکٹر شرف الدین ساحل صاحب، سابق کارپوریٹر حاجی کامل انصاری اور سابق کارپوریٹر رمیش پونیکر شریک ہوں گے۔مشاعرہ رات 8 بجے سے شروع ہوگا۔ناظم اکیڈمی کے صدر نعیم انصاری کے مطابق، اس نوعیت کا عظیم الشان مشاعرہ مومن پورہ میں تقریباً 12 سال بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کے لیے خالد انصاری، کلیم انصاری، ایڈوکیٹ نعیم اختر، محمد نصیر، رشید شیخ، جعفر اقبال اور دیگر اراکین مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔نعیم انصاری نے بتایا کہ اس یادگار ادبی محفل کا اہلِ ادب اور شاعری کے شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس آل انڈیا مشاعرے میں ملک کے ممتاز شعرا تبریز منور رانا، ندیم شاد، ابرار کاشف، حامد بھساولی، رفیق سرور، سرور کمال، حسن کاظمی، عزم شاکری، نعیم ناگپوری اور مجاور مالیگاو?ی اپنے کلام پیش کریں گے۔اس کے ساتھ ہی کچھ مقامی
شعرا بھی اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔منتظمین نے تمام اہلِ ادب اور شعر و سخن کے شائقین سے مشاعرے میں شرکت کرنے اور اس روح پرور محفل کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔



