تلنگانہ

94 سالہ خاتون نے حیدرآباد میں ڈالا ووٹ۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔‌تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پولنگ کا عمل جاری ہے، حیدراباد میں ووٹ ڈالنے کے عمل میں سست روی دیکھی جارہی ہے۔اسی دوران شہر کے ایک پولنگ بوتھ پر 94 سالہ بزرگ خاتون نے پہنچ کر ووٹ ڈالا وہ لاٹھی کی مدد سے اپنے کسی رشتہ دار کے ساتھ سعید آباد کے پولنگ مرکز پہنچیں اور انھوں نے

 

حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ بزرگ خاتون نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اس جمہوری حق کا استعمال کریں۔ ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 625 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین ہیں۔

 

کنٹونمنٹ اسمبلی ایریا میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button