نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں مولانا ابو الکلام آزاد کی 137 یوم پیدائش تقریب

نارائن پیٹ: 11 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں مولانا ابو الکلام آزاد کی 137 یوم پیدائش کے ضمن میں یوم تعلیم اور میناریٹی ویلفیئر ڈے تقریب منائی گی۔ اس موقع پر کالج میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر ایم اے رشید نے شرکت کی۔ اور طلباء سے خطاب کیا۔
اقلیتی اقامتی اسکول میں منعقدہ تقریب میں محمد محمود قریشی صدر اقلیتی سیل کانگریس پارٹی نارائن پیٹ’ سرفراز حسین انصاری ودیگر نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں مہمان حضرات اور اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان کالج پرنسپل جگدیشور ریڈی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ بعد ازاں کالج اور اسکول کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر کالج اسٹاف محمد ظہیر’ محمد امتیاز وارڈ’ محمد حسن الدین’ اسکول اسٹاف کاظم حسین’ شیوا کمار’ محمد سراج’ قدیر’ فریدہ’ ودیگر موجود تھے۔ بعد ازاں گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں آج مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ ولادت کے موقع پر قومی یومِ تعلیم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
جس کی صدارت کالج کے پرنسپل و ضلع انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر ایچ سدرشن راؤ نے کی، جبکہ پروگرام کی نظامت لیکچرر حافظ محمد چاند پاشاہ نے انجام دی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات پر مبنی تقاریر، نظمیں پیش کیے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد نہ صرف ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم تھے بلکہ ایک عظیم مفکر، مدبر، مصنف اور سچے محبِ وطن تھے۔ انہوں نے تعلیم کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دیا اور آزاد ہندوستان کے تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی۔
پرنسپل مسٹر ایچ سدرشن راؤ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد کی فکر آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اُنہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم کو اپنی کامیابی اور قوم کی ترقی کا زینہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنا صرف ایک ذاتی ضرورت نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ بھی ہے۔ قبل ازیں طلباء وطالبات کے لیے تحریری مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں اول دوم سوم آنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اردو لیکچرر جناب شنکر چوہان نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اسٹاف کے دیگر اراکین، لیکچررس اور بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔ قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ نارائن پیٹ کلکٹریٹ میں مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب منعقد ہوئی
جس میں اڈیشنل کلکٹر نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر ایم اے رشید’ عبدالخلیل ایس سی کارپوریشن آفیسر ودیگر موجود تھے



