ایجوکیشن

امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم میں تقریب یوم تعلیم کا انعقاد

اوٹکور: 11 نومبر (اردو لیکس) امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم میں تقریب یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں طلباء نے اپنی تقاریر کے ذریعہ مولانا آزاد کے تحریک آزادی میں کردار اور بحیثیت وزیر تعلیم ان کی خدمات کو بیان کیا۔اس اجلاس میں کے مادھوی صاحبہ ایم ای او اوٹکور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور آزادی کے بعد بحیثیت وزیر تعلیم ملک میں تعلیمی نظام کی مضبود بنیاد رکھی۔۔

 

صدر مدرس عبدالسلام نے طلباء کو مولانا آزاد کی زندگی کو اپنے لئے رول ماڈل بنانے کی نصیحت کی۔ سینئر معلم میر لیاقت اللہ حسینی نے طلباء کو تعلیم کی اہمیت بیان کی۔ معلمہ زرینہ بیگم، ظہور الدین، تسلیم بیگم، فاطمہ الزہرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button