جنرل نیوز

آج 13/ نومبر حکومت کے مشیر پی سدرشن ریڈی کی  نظام آباد میں تہنیتی تقریب و جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل 

آج 13/ نومبر حکومت کے مشیر پی سدرشن ریڈی کی

نظام آباد میں تہنیتی تقریب و جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

صدر ضلع کانگریس مانالا موہن ریڈی کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد:12/ نومبر (اردو لیکس)صدر ضلع کانگریس کمیٹی و ریاستی کوآپریٹیو یونین لمیٹڈ چیرمین مانالا موہن ریڈی نے آج کانگریس بھون نظام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نظام آباد کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سابق وزیر و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی کو حکومت مشیر (فلاحی و ترقیاتی ملک و ریاستی اسکیمات) مقرر کئے جانے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے اظہار تشکر کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سدرشن ریڈی نے بحیثیت سابق وزیر ضلع نظام آباد کی ترقی کیلئے بے شمار خدمات انجام دی انہوں نے کہا کہ سدرشن ریڈی مشیر حکومت مقرر کئے جانے پر پہلی بار13/ نومبر کو ضلع نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کا شاندار پیمانہ پر استقبال کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں بائیک ریالی دوپہر ایک بجے مادھو نگر سائی بابا مندر سے نکالی جائے گی جو اولڈ کلکٹریٹ گراؤنڈ پہنچے گی

 

دوپہر 2 بجے ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب و جلسہ عام منعقد ہوگا۔ انہوں نے کانگریس قائدین اور عوام سے اس جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ اس پریس کانفرنس میں تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان، پی سی سی جنرل سکریٹری رام بھوپال، سابق پی سی سی جنرل سکریٹری ناگیش ریڈی، لائبریری چیرمین انتا ریڈی راج ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرمین مپا گنگاریڈی، سرینواس، یادگیری اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button