کے کویتا کی نلگنڈہ میں درگاہ حضرت سید لطیف شاہ قادریؒ پر حاضری

کے کویتا کی نلگنڈہ میں درگاہ حضرت سید لطیف شاہ قادریؒ پر حاضری
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے اپنے جاگروتی جنم باٹا پروگرام کے سلسلہ میں نلگنڈہ کے دورہ کے موقع پر روحانی و تاریخی مقام درگاہ حضرت سید لطیف شاہ قادریؒ پر حاضری دی۔اس موقع پر کویتا کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ درگاہ کمیٹی کے اراکین نے کویتا کا خیرمقدم کیا
اور انہیں درگاہ کے روحانی و تاریخی پس منظر سے واقف کروایا۔سید سلمان قادری (متولی) نے درگاہ کے قیام، صوفی تعلیمات اور یہاں کی سماجی و مذہبی ہم آہنگی کی روایات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اسی دوران سید سفیان قادری (صوفی اسکالر) نے کلواکنٹلہ کویتا کی عوامی جدوجہد، سماجی خدمت اور ریاست بھر میں جاری جاگروتی جنم باٹا پروگرام کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
۔اس موقع پر درگاہ کے احاطہ میں بڑی تعداد میں مقامی عوام، جاگروتی کارکنان اور معززین شہر موجود تھے، جنہوں نے کویتا کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور تہنیت پیش کی۔کویتا نے درگاہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس مقدس درگاہ کی زیارت کو اپنی روحانی خوش نصیبی سمجھیں گی۔



