بزنس

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

حیدرآباد : سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ حیدرآباد میں 24 کیرٹ خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت صرف ایک دن میں تقریباً 3 ہزار روپے بڑھ کر 1,31,500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,17,150

 

 

روپے بتائی جا رہی ہے۔ اسی طرح ایک کلو چاندی کی قیمت بھی ایک دن میں 10 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 1,71,300 روپے ہوگئی ہے۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک اونس کے حساب سے 4,218 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی

 

 

54.10 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات بھارت کی گھریلو منڈی پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔امریکہ کی تاریخ میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن بالآخر ختم ہوگیا ہے جس کے بعد اقتصادی

 

 

سرگرمیوں کی بحالی کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں اہم اقتصادی اعداد و شمار جاری ہوں گے، جس سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہی توقعات

 

 

کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈالر انڈیکس کی کمزوری اور سینٹرل بینکوں کی جانب سے سونے کی مسلسل خریداری بھی سونے کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button