54واں عرسِ شریف سلطان المحبوبین زبدۃ العارفین مرشدی و مولائے حضرت سیدنا شاہ الحاج محمد مظہر الدین چشتی و قادری رحمۃ اللہ علیہ

54واں عرسِ شریف سلطان المحبوبین زبدۃ العارفین مرشدی و مولائے حضرت سیدنا شاہ الحاج محمد مظہر الدین چشتی و قادری رحمۃ اللہ علیہ،مضمون نگار ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد
دکن کی سرزمین، خصوصاً حیدرآباد دکن، صدیوں سے اولیاء و صوفیاء کا مسکن اور علم و عرفان کا گہوارہ رہی ہے۔ یہاں کے فضاؤں میں روحانیت کی خوشبو، محبتِ الٰہی کی حرارت اور خدمتِ خلق کی روایت آج بھی تازہ ہے۔
ان ہی روحانی سلسلوں کی فیوض سے حیدرآباد کے مشائخ اور علمائے کرام نے نہ صرف دینِ اسلام کی تبلیغ کی بلکہ اخلاق، اخلاص، محبت اور اتحاد کا پیغام عام کیا۔ انہی مبارک سلسلوں کی ایک درخشاں کڑی حضرت سلطان المحبوبین زبدۃ العارفین مرشدی و مولائے سیدنا شاہ الحاج محمد مظہر الدین چشتی و قادری رحمۃ اللہ علیہ کی ذاتِ گرامی ہے۔
آپ ایک جلیل القدر صوفی، عارفِ بااللہ، عالمِ ربانی اور خادمِ دین و ملت تھے۔ آپ کی خانقاہ گلستانِ مظہریہ، لنگم پلی، کاچی گوڑہ نہ صرف ذکر و فکر کا مرکز رہی بلکہ اصلاحِ قلوب، تزکیۂ نفس اور خدمتِ انسانیت کا ایک مضبوط ادارہ بھی ہے۔ آپ نے اپنے ملفوظات، ارشادات، اور روحانی تربیت کے ذریعہ بے شمار نفوس کو راہِ حق دکھائی۔
آپ کے سلسلہ چشتیہ و قادریہ کے فیوض آج بھی آپ کے خلفاء اور مریدین کے ذریعہ عام ہیں۔ انہی بابرکت یادوں کو تازہ کرنے کے لیے، حضرت کا 54واں سالانہ عرسِ شریف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔
—
تفصیلاتِ پروگرام:
📅 22 جمادی الاول 1447ھ مطابق 14 نومبر 2025ء، بروز جمعہ
🕞 بعد نمازِ عصر: خاتم القرآن
🌙 بعد مغرب: تناولِ طعام
🌹 بعد عشاء: صندل مالی، پیشکشی چادر و گل، حلقہ، سلام اور محفلِ سماع
📅 23 جمادی الاول 1447ھ مطابق 15 نومبر 2025ء، بروز ہفتہ
✨ بعد مغرب: چراغاں
🌹 بعد عشاء: پیشکشی چادر و گل، محفلِ سماع اور تقسیمِ تبرکات
زیرِ سرپرستی:
حضرت مولانا شاہ محمد خلیل الدین خالد مظہری چشتی و قادری
نگرانی:
مولانا شاہ محمد مظہر الدین چشتی القادری، فاضل جامعہ نظامیہ
📍 مقام: گلستانِ مظہریہ، لنگم پلی، کاچی گوڑہ، حیدرآباد
تمام عقیدت مندوں، مشائخِ کرام، علمائے دین اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس روحانی اجتماع میں شرکت فرما کر حضرت کے فیوض و برکات سے بہرہ مند ہوں۔
—



