نیشنل

لِفٹ میں نوجوان جوڑے کی قابل اعتراض حرکت

حیدرآباد : سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نوجوان جوڑا لِفٹ کے اندر غیر اخلاقی حرکتیں کرنا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو کہاں کا ہے یہ واضح نہیں ہو سکا تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین کی

 

 

جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق نوجوان جوڑا لِفٹ میں داخل ہوا اور وہاں کسی کے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کو بوسہ دینے لگا۔ اس دوران انہوں نے اپنی پرائیویسی برقرار رکھنے کے لیے لِفٹ

 

 

کے تمام بٹن دبا دیے تاکہ کہیں رُک نہ سکے۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے، اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اس کے بعد صارفین نے جوڑے کے رویے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ویڈیو کے وائرل

 

 

ہونے کے بعد عوام میں یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے عوامی مقامات پر نگرانی اور بیداری مہمات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button