جنرل نیوز

نامور شاعر، ادیب و صحافی ڈاکٹر محسن جلگانوی کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا اعلی ترین ََمولانا ابوالکلام ایوارڈ 

حیدراباد 14 نومبر ( اردو لیکس )تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے گیارہ نومبر کو رویندر بھارتی آڈیٹوریم حیدرآبادمیں منعقدہ تقریب میں وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹر پرایزس جناب محمد اظہر الدین کے ہاتھوں شاعری وادب کے زمرے میں قومی سطح کا اعلی ترین ایوارڈ "مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ” اردو کے نامور شاعر ادیب صحافی ڈاکٹر محسن جلگانوی کو دیا گیا۔

 

 

یہ ایوارڈ دو لاکھ پچیس ہزار کی خطیر رقم کے علاوہ سپاسنامہ و مومنٹو پر مشتمل ہے۔ اس تقریب میں جناب محمد علی شبیر مشیر تلنگانہ حکومت، جناب طاہر بن حمدان چیئرمین اردو اکیڈمی ،ڈاکٹر صفی اللہ سیکرٹری ڈائریکٹر اردو اکیڈمی، پروفیسر ایس اے شکور سیکریٹری ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی ،مولانا سید شاہ افضل حسین بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی ،جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ ،جناب کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈمی تلنگانہ

 

 

،ڈاکٹرفاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز وہ سربرآوردہ شخصیات موجود تھیں ڈاکٹر محسن جلگانوی کی شاعری، تحقیق اور تنقید پر متعدد تصانیف منطر عام پر آکر مقبول ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ان کی طویل گران قدر خدمات بھی رہی ہیں۔ وہ مشاعروں کے مقبول شاعر ہیں اور متعدد بار بیرون ممالک کے مشاعروں میں حیدرآباد کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 

 

ایوارڈ ملنے پر حیدرآباد دکن کے ممتاز و معروف شعرا کرام ،معزز ادباء کرام کے علاوہ جلگاؤں وریاست مہاراشٹر کے مختلف حصوں کے بشمول ملک کے مختلف ریاستوں سے رکھنے والے شعراء ،ادیبوں اور سماج کی دیگر معزز و سربرآور دہ شخصیات نے ڈاکٹر محسن جلگا نوی کو دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جن میں قابل ذکر جناب شاہد لطیف ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ممبئی،

 

 

قاضی مشتاق احمد آئی اے ایس پونہ، نظیر فتح پوری ماہنامہ اسباق پونا ،عرفان جعفری ممبئی،ڈاکٹر ساجد علی قادری محقق ونقاد ،عبدالکریم سالاراور دیگر معززین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button