جنرل نیوز

حیدرآباد شہر کے ممتاز صحافی جناب نسیم احمد وسیم جناب شفیع قادری جناب سجادالحسنین و آعظم علی خان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا اہتمام ۔

شہر کے ممتاز صحافی جناب نسیم احمد وسیم جناب شفیع قادری جناب سجادالحسنین و آعظم علی خان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا اہتمام ۔

 

حیدرآباد ۔(پریس نوٹ )گذشتہ شب حیدرآباد جرنلسٹ فورم کی جانب سے ممتاز صحافی جناب حامد منان کے دفتر پر ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔یہ تقریب جناب وسیم احمد نسیم چئیرمین روز نیوز کی دختر کی مدینہ شریف میں منعقدہ شادی اور ان کے عمرے سے واپسی کے علاوہ سئنیر صحافی و ایکزکٹیو ایڈیٹر جناب سید شفیع الدین قادری کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی اس موقع پر سئنیر صحافی سیاست ٹی وی جناب سید سجادالحسنین اور فور ٹی وی کے سئنیر صحافی جناب آعظم علی خان یوسف زئی کی بھی گلپوشی و شالپوشی کی گئی

 

۔تقریب کی صدارت جناب معین بافنا صاحب سئنیر کوچ حسن بافنا جم مغلپورہ پلے گراونڈ نے کی جبکہ نظام آباد کی مشہور شحصیت جناب خلیل احمد صاحب نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ان کے علاوہ جناب بصیر احمدخان صاحب سئنیر پروڈیوسر منصف ٹی وی جناب ذاکر علی سئنیر پروڈیوسر اینکر سمن ٹی وی اور ممتاز این آر آئی جناب سہیل صاحب اور جناب سعید صاحب بھی تقریب میں موجود تھے

 

۔جناب سجاد الحسنین نے محفل کے انعقاد کے حوالے سے تعارفی کلمات پیش کئے ۔جناب سعید صاحب نے نعت شریف پیش کی ۔جناب خلیل صاحب نے نسیم احمد صاحب کی شالپوشی کی جبکہ معین بافنا صاحب نے سجاد السحسنین صاحب کی شالپوشی کی اسی طرح شفیع قادری صاحب اور آعظم علی خان صاحب کی بھی صدر جلسہ و مہمان اعزازی کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کے بعد جناب حامد منان صاحب نے محفل موجود اصحاب کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button