گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز بھینسہ میں یوم تعلیم و یوم اطفال کا انعقاد

بھینسہ(14نومبر) بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ایک ممتاز مجاہد آزادی’ ماہر تعلیم ‘مفکر قوم’ مفسر قرآن ‘خطیب بےمثال اور مذہبی عالم تھے۔ان خیالات کا اظہار جناب محمد عبدلرشید صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز مدینہ کالونی بھینسہ نے کیا۔وہ جشن یوم تعلیم و یوم اطفال کی تقریب سے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو ملک کے پہلے وزیراعظم تھے۔
انہوں نے 16سال بحیثیت وزیر اعظم بحسن خوبی خدمات انجام دی۔جنکی نت نئی پالیسیوں کے نتیجہ میں ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ عبدلرشید نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔انکے دور وزارت میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) انڈین انسٹیٹیوٹ آف تکنالوجیIIT’انڈین کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن’ساہتیہ اکیڈمی ‘للت کلا اکیڈمی جیسے نامور اداروں کی داغ بیل ڈالی۔
اس موقع پر تقریری و تحریری مقابلوں میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات کے طور پر مومنٹو عطا کیا گیا۔اس تقریب میں مدرسہ کے اساتذہ کرام سرینیواس’محمد لائق’محمد اظہر’ مسعود احمد’انصار احمد ساحل ‘سید سرفراز’بابو سنگھ کے پرتاپ’ رام نریش’سری ودیا’نریندر شیٹی اور ومشی دھر موجود تھے۔



