جنرل نیوز

ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر محمد ضامن علی حسرت کو اردو اکیڈمی کی جانب سے فکشن زمرے میں آغا حیدر حسین کارنامہ حیات ایوارڈ سے نواز گیا 

ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر محمد ضامن علی حسرت کو اردو اکیڈمی کی جانب سے فکشن زمرے میں آغا حیدر حسین کارنامہ حیات ایوارڈ سے نواز گیا

 

نظام آباد 16/ نومبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے قومی یوم تعلیم و اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام رویندر بھارتی حیدرآباد منعقدہ تقریب میں نظام آباد کے معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر محمد ضامن علی حسرت کو سال 2024 کے زمرے فکشن میں آغا حیدر حسین ایوارڈ سے موسوم "کارنامہ حیات ” ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین ، حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر ، ریاستی تلنگانہ اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان ، ڈائریکٹر سکریٹری اردو اکیڈمی صفی اللہ خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وی کرشنا ریاستی چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری ، و سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ و دیگر مہمانان کی موجودگی میں ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں فکشن کے زمرے میں آغا حیدر حسین کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا

 

واضح رہے کہ ضامن علی حسرت کا نام ادبی دنیا میں محتاج تعارف نہیں وہ گذشتہ چار دہوں سے اردو ادب کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ڈاکٹر ضامن علی حسرت کی تا حال (17) کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ضامن علی حسرت کو کارنامہ حیات کے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے شخصیتوں ، علمی و ادبی احباب جن میں قابل ذکر قاری محمد نصیر الدین ، محمد محمود علی ، سردار علی بیگ، میر زاہد علی ، سید مجیب علی ڈائریکٹر نالج پارک انٹرنیشنل اسکول ،

 

سید نجیب علی ایڈوکیٹ ؛محمد عبد الرب، سید حقانی ، جلال اکبر ، معین راہی، ظفر محی الدین ، محمود سلیم، سئنئیر جرنلسٹ احمد علی خان ، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد، محمد انور خان ، شیخ ممتاز علی سکریٹری کہکشاں ویلفیئر سوسائٹی ، و دیگر احباب حلقہ نے ضامن علی حسرت کی طویل ادبی خدمات اعتراف کرتے انہیں ایوارڈ سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button