اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن۔ حیدرآباد میں یوم اردو تقریب

اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن۔ حیدرآباد میں یوم اردو تقریب
نظام آباد 16/ نومبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)پروفیسر چندرا مکھرجی ، پرنسپل کالج کے بموجب عالمی یوم اردو کے موقع پر شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک توسیعی لکچر بعنوان ” علامہ اقبال کی شاعری اور افکار “ کا انعقاد عمل میں آیا۔
جنوبی ہند کی مشہور و معروف شخصیت پروفیسر مجید بیدار ، سابق صدر شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ نے اپنے خطاب میں بصیرت افروز خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری انسان کی کامیابی اور بلندی کی کلید ہے۔انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو مستقل جدوجہد کا پیغام دیا ہے۔ پروگرام کا آغاز محمد ریشا نے قرات کلام پاک سے ہوا ، آسیہ مہک نے دلنشین نعت پیش کی
، مسیرہ ناز نے علامہ اقبال کا کلام پڑھا۔ ڈاکٹر عظمت اللہ صدر شعبہ اردو نے افتتاحی کلمات پیش کۓ۔ ڈاکٹر رضوانہ بیگم نے پروگرام کی بہترین انداز میں نظامت کی اور وقتاً فوقتاً اقبال اور اردو کے معیاری اشعار پیش کرتے ہوۓ سامعین کومحظوظ کرتی رہیں۔ نعت خوانی ، تحریری اور تقریری مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والی طالبات کو پروفیسر چندرا مکھرجی اور پروفیسر مجید بیدار نے انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی
۔نعت خوانی میں آسیہ مہک ، ثانیہ صدف، زینب اور محمد ریشا نے انعامات حاصل کۓ۔ تحریری مقابلے میں فرحت کوثر ، محمد ریشا ، رمیزہ بیگم اور مسکان بیگم نے بہترین مظاہرہ کیا اور تقریری مقابلہ میں فرحت کوثر ، سیدہ آمنہ اور آسیہ مہک نے نمایاں مقام حاصل کیا۔
پرنسپل اور پروفیسر مجید بیدار نے شعبہ اردو کے اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ محترمہ شبانہ سلطانہ صدر شعبہ سیاسیات ، محترمہ ہاجرہ بیگم صدر شعبہ معاشیات کے علاوہ ڈاکٹر عاٸشہ بیگم ، جونیر لکچرار نے بھی جلسہ میں شرکت کی اور طالبات کی حوصلہ افزائی۔ مسیرہ ناز نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔



