جنرل نیوز

مفتی جاوید حسین صاحب دیورکنڈہ کا سانحہ ارتحال؛ ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا کا خراج 

مفتی جاوید حسین صاحب دیورکنڈہ کا سانحہ ارتحال؛ ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ

جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا کا خراج

 

نظام آباد  –  حضرت مفتی جاوید حسین صاحب قاسمی رحمہ اللہ دیور کنڈہ ریاست تلنگانہ کے ممتاز علماء میں شمار ہوتے تھے اور مساجد کی تعمیر میں بڑی دلچسپی رکھنے والے،ضلع نلگنڈہ کے اکابر اور صف اول کے علماء میں سے تھے، وہ پورے خطے کو دینی، روحانی اور علمی فیض پہنچا رہے تھے، آج ان کا اچانک انتقال یقینا ہم سب کے لئے انتہائی افسوس کا اور رنج کا باعث ہے،

 

جنرل سیکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی نے کہا کہ مولانا کے ساتھ دیرینہ رفاقت تھی، کئی اسفار میں مولانا کے ساتھ سفر کا موقع حاصل ہوا، وہ انتہائی نیک اور سادہ مزاج، ملنسار، متواضع اور بڑے ہمدرد عالم دین تھے، ایسے علماء خال خال دیکھنے کو ملتے ہیں، اللہ ان کا نعم البدل امت اور بالخصوص ریاست کو عطا فرماۓ۔مفتی غیاث الدین رحمانی مدظلہ صدر ریاستی جمعیت علما نے مفتی صاحب کے انتقال کو علاقے کے لئے بڑا غم اور ملت کے لیے خسارہ کا واقعہ قرار دیا

 

جمعیت علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے تمام ذمہداران مفتی صاحب کے انتقال پر اظہار غم کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے پسماندگان کو صبر نصیب فرمائے اور حضرت طمفتی صاحب کو اعلیٰ علیین اورجنت الفردوس میں جگہ نصیب فرماے۔

 

۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button