عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ 45 اموات سنگین المیہ، چیئرمین اقلیتی کمیشن مسٹر طارق انصاری کا اظہار تعزیت
عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ 45 اموات سنگین المیہ، چیئرمین اقلیتی کمیشن مسٹر طارق انصاری
ریاست تلنگانہ کے شہر حیدراباد سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین جو مکے سے مدینے کے لیے مہو سفر تھے ان کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے بعد ان تمام کی موت ہو گئی جس میں 45 عمرہ زائرین جان بحق ہو گئے انا للہ وانا الیہ راجعون چونکہ ان تمام زائرین کا تعلق ریاست تیلنگانہ سے ہے
اس خصوص میں چیئرمین تیلنگانہ اقلیتی کمیشن مسٹر طارق انصاری نے بھی اس دلخراش حادثے پر اپنے شدید صدمے کا اظہار کیا مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعائے مغفرت فرمائی اور کہا کہ مرحومین کے پسماندگان سے حکومت کی جانب سے بہتر رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کے علاوہ دیگر ضروری اقدامات کو روبہ عمل لانے کے لیے انتظامیہ مصروف عمل ہے
چیئرمین اقلیتی کمیشن مسٹر طارق انصاری نے بتایا کہ ایسے غم اور صدمے کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ریاستی حکومت ، انتظامیہ اور اقلیتی کمیشن اپنے پورے عزم اور حوصلے کو بروئے کار لانے کے لیے خدمت انجام دینے کھڑا ہوا ہے



