بریسٹ سرجن شمیم النسا شیخ کو بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ

حیدرآباد۔16نومبر (راست) شہر کی ایک مشہور بریسٹ سرجن ڈاکٹر شمیم النسا شیخ کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ سابق وزیر فینانس حکومت تلنگانہ ایٹالہ راجندرکے ہاتھوں انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تلنگانہ ڈاکٹرس ایکسلنس ایوارڈس کی یہ تقریب آئی ایس ٹی اے میڈیا 360 کے زیر اہتمام 15نومبر کو مایا لگژری کنونشن کونڈہ پور میں ہوئی۔ ڈاکٹر شمیم النساکیر ہاسپٹل ہائی ٹیک سٹی اور ماون میڈیکل سنٹر بنجارہ ہلز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر شمیم النسا مختلف باوقار اداروں میں کئی برسوں کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ بریسٹ کینسر مینجمنٹ، اونکو پلاسٹک پرنسپلس اور منی ملی انوسیو سرجیکل پریکٹسس کی ماہر ہیں۔
ان کے کئی سائنٹفک تحقیقی مضامین مختلف طبی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کئی میڈیکل کانفرنسوں میں اپنے مقالے پیش کئے ہیں۔ بریسٹ کینسر کے بارے میں بیداری یپ دا کرنا ان کا مشن ہے۔




