جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی اراکین منتظمہ کے اجلاس میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی دوسری مرتبہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد منتخب

جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی اراکین منتظمہ کے اجلاس میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی دوسری مرتبہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد منتخب

 

نظام آباد /: 18 نومبر (اُردو لیکس) 17 نومبر کو دفتر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، اراکین منتظمہ ضلع نظام آباد کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حضرت مولانا محمد عمر صاحب قاسمی ( مرکزی مبصر جمعیة علماء ہند و جنرل سیکریٹری جمعیہ علماء ریاست کرناٹک کی خصوصی موجودگی رہی۔ اس موقع پر حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی ناظم اداره مظہر العلوم، امام و خطیب مکہ مسجد نظام آباد) کو دوسری مرتبہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد منتخب کیا گیا۔

 

جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے مولانا حافظ شیخ اسماعیل عارفی، مولانا مفتی رفیق ذاکر قاسمی، محمد نصیر الدین موظف لکچرر، سید محمد یکی ظفر ، اور خازن عنایت علی افروز کو با اتفاق آراء منتخب کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری عقیل الدین انجینئر ( جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء سبودھن ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

 

حضرت حافظ افسر (صدر جمعیۃ علماء بودھن ) نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔ علاوہ ازیں حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی نے ضلع نظام آباد کی گزشتہ میعاد کی کارکردگی پیش کی۔ اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا لئیق احمد قاسمی (سرپرست جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد) نے کی ۔

 

ریاستی مبصر حضرت مولانا مفتی عبدالغنی قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نرمل ) نے خطاب کرتے ہوئے ضلع نظام آباد کی کارکردگی کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جمعیت العلماء کا دفتر ذاتی عمارت میں قائم ہے۔

 

مرکزی مبصر حضرت مولانا عمر صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جمعیۃ العلماء ہند کا کام دراصل دین اسلام کی تبلیغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء کے متعدد شعبے ہیں، لہذا تمام شعبہ جات میں سرگرمی اور اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے اور جمعیہ کو مزید متحکم کیا جائے ۔

 

اخلاص ، حکمت اور صبر کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے۔ بعد ازاں نو منتخبہ صدر حضرت مولانا سید سمیع اللہ قاسمی کی تہنیت پیش کی گئی۔ مرکزی مبصر حضرت مولانا عمر صاحب قاسمی کی دُعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ محمد افضل الدین نے تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آراکین منتظمہ ضلع نظام آباد کے منڈلوں کے صدور اور شہر کے معزز علماء و دانشواران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button