جنرل نیوز

شیخ ریاض مرحوم نظام آباد کے اہل خانہ کو ڈبل بیڈروم مکان،بچوں کو تعلیم اوربیوہ کو ملازمت کا تیقن 

شیخ ریاض مرحوم نظام آباد کے اہل خانہ کو ڈبل بیڈروم مکان،بچوں کو تعلیم اوربیوہ کو ملازمت کا تیقن

حافظ محمد لئیق خان کے ہمراہ ریاض کے اہل خانہ کی مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر سے ملاقات

نظام آباد:18/ نومبر (پریس نوٹ)حافظ محمد لئیق خا ن نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا کے ہمراہ مرحوم ریاض کی اہلیہ اور بچوں نے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر سے ان کی رہائش گاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر ملاقات کرنے پر محمد علی شبیر نے مرحوم شیخ ریاض کے اہل خانہ کو ڈبل بیڈ روم مکان، بچوں کے جملہ تعلیمی اخراجات اور ریاض کی بیوہ کو ملازمت میں مدد کا تیقن دیا۔

 

حافظ محمد لئیق خان نے محمد علی شبیر کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر کے محمدیہ کالونی کے ساکن ریاض کو گذشتہ 20 /اکتوبر کو نظام آباد پولیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں موت واقع ہوگئی۔ ریاض کے پسماندگان میں ان کی بوڑھی والدہ زرینہ بیگم، اہلیہ صنوبر ناظمین اور دو چھوٹے بچے روحینہ سلطانہ اور شیخ ریحان ہیں۔حافظ محمد لئیق خان کی جانب سے حوالے کردہ میمورنڈم میں کہا گیا کہ اس خاندان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں، مستقل رہائش نہیں ہے اور وہ شدید مالی پریشانی سے گزر رہے ہیں

 

۔حافظ محمد لئیق خان کی نمائندگی پر محمد علی شبیرمشیر حکومت تلنگانہ نے یقین دلایا کہ ریاستی وزیر سیتا اکاسے مشاورت کے بعد ہاؤزنگ اسکیم کے تحت نظام آباد میں ریاض کی اہلیہ کو ڈبل بیڈ روم مکان منظور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ کلاس 2 اور کلاس 3 میں زیر تعلیم مرحوم ریاض کے دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات وہ ذاتی طور پر برداشت کریں گے جب تک کہ وہ کلاس 5 مکمل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بچوں کو بعد میں ٹمریز کے رہائشی اسکول میں داخلہ کرایا جائے گا تاکہ بچوں کو مستحکم اور معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔

 

محمد علی شبیر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وزیرسیتا ا کا اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد ریاض کی اہلیہ کے لیے ٹمریز یا کسی اور موزوں ادارے میں ملازمت کے لیے آؤٹ سورسنگ پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ریاض کے بیوی بچے بے سہارا ہوچکے ہیں ان بے سہارا افراد کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جارہی ہے۔ اس موقع پر معین یونس نظام آباد ٹاؤن صدر یوتھ کانگریس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button