انٹر نیشنل
سعودی عرب – ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ امریکہ

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی ولی عہد کو دورے کی دعوت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے۔
ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دعوت پر ولی عہد سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
دونوں رہنما مشتترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔الاخباریہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے دورے کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی کئی ہیں۔



