ہیلت

جگتیال میں جماعت اسلامی ہند کے زیرِ اہتمام ’فاران کلینک‘ کا افتتاح، کم خرچ طبی خدمات کی فراہمی کا آغاز

جگتیال جماعت اسلامی ہند کی جانب سے محلہ گنج میں عوام کی خدمت کیلئے فاران کلینک کا افتتاح تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین جناب محمد طارق انصاری ۔ ڈاکٹر یم سنجے کمار رکن اسمبلی جگتیال ۔ امیر حلقہ محمد اظہر الدین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

 

اس موقع پر تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین جناب طارق انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتی ہے ۔ ان کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ۔جگتیال میں جماعت اسلامی کے تحت بلا سودی بینک چلا رہی ہیں آج فاران کلینک کا قیام قابل تعریف ہے ۔

 

کم اخراجات میں اس کلینک سے ماہر ڈاکٹرس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سماجی خدمات قابل تعریف ہے ۔ ہمیشہ ان کے سماجی پروگراموں میں شرکت کی ہے۔ ہندو مسلم اتحاد کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے عید میلاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہیں ۔

 

ٹیلرنگ سنٹر کا قیام ہو بلاسودی قرض خدمات وغیرہ قابل ستائش ہیں ۔ آج فاران کلینک کا قیام مستحق افراد کیلئے کافی فایدہ مند ہے ۔اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ محمد اظہر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست بھر فلاحی خدمات انجام دی جارہی ہیں

 

۔کویڈ میں آکسیجن سنٹر کا قیام عمل میں لایا حیدرآباد میں بھی مسلم میٹرنٹی ہسپتال قائم کیا گیا ۔ 250 بیڈس پر مشتمل ہیں ۔اس ہاسپٹل میں خواتین عملہ ہی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ اس موقع پر مہمانوں اور ڈاکٹرس کو تہنیت پیش کی گئی ۔

 

اس پروگرام میں ناظم ضلع محمد نعیم الدین ۔ امیر مقامی محمد شعیب الحق طالب ۔ محمد عبدالباری صدر ملت اسلامیہ جگتیال ۔ شیخ اسحاق علی ۔ محمد عماد الدین عمیر ۔ عبدالقدیر۔ محمد منیم الدین ۔عبد القادر مجاہد۔ محمد معیز الدین ۔ محمد مجیب الدین ۔ شیخ نسیم احمد ۔ خواجہ صلاح الدین ۔ محمد متین ۔ محمد فرید ۔ محمد علیم ۔منیب الحق عامر ۔ یاسر ۔ قطیب ۔ و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button