جنرل نیوز

راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکماور اپولو ہاسپٹل حیدرآباد کے زیر اہتمام سرکاری دواخانہ نظام آباد میں 0-18 سال کے بچوں کیلئے دل کے مفت 2D ایکو ٹسٹ کا انعقاد 

راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکماور اپولو ہاسپٹل حیدرآباد کے زیر اہتمام سرکاری دواخانہ نظام آباد میں 0-18 سال کے بچوں کیلئے دل کے مفت 2D ایکو ٹسٹ کا انعقاد

 

نظام آباد:20/ نومبر (اردو لیکس)ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکم (RBSK) اور اپولو ہاسپٹل، جوبلی ہلز، حیدرآباد کے زیراہتمام ڈاکٹر سنیل کمار سوین کی قیادت میں ایک طبی ٹیم نے 0-18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سرکاری جنرل ہاسپٹل نظام آباد میں دل کے مفت 2D ایکو ٹیسٹ کئے۔ نظام آباد، کاماریڈی اور دیگر اضلاع کے بچوں نے ان ٹیسٹوں میں شرکت کی

 

۔یہ پروگرام ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر اشوک کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ آر بی ایس کے منیجر سچن، ڈاکٹر اروند، ڈاکٹر پھنیندرا، ڈاکٹر سریشا، ڈاکٹر احسان اللہ اور دیگر آر بی ایس کے طبی عملے نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ 2D ایکو ٹسٹ میں مجموعی طور پر 128 بچوں نے شرکت کی

 

۔ جن میں 41 بچوں کو سرجری کی ضرورت، 16بچوں کو مزید جانچ کی ضرورت، ایسے 49بچوں کی تعداد جن میں دل کے معمولی مسائل ہیں جن کو فالو اپ کی ضرورت ہے۔ 22 بچے جنہیں دل کے مسائل نہیں ہے شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button