کریم نگر میں 23 نومبر کو ادرہ ادب اسلامی کی جانب سے مشاعرہ – ممتاز شعرا کی شرکت
بضمن یووم اردو اور علامہ اقبال مشاعرہ ادرہ ادب اسلامی کریم نگر کے زیر اہتمام 23/نومبر بروز اتوار بوقت 2بجے دو پہر بمقام پاپو لراسکول کوٹلہ شیخان کریم نگر میں زیر صدارت شیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ منعقد کیا جارہا ہے
اس مشاعرہ کی نگررانی محمد نثار احمدپروانہ صدر ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کریں گے ناظم مشاعرہ اسحاق علی وارثی کنوینر مشاعرہ محمد الطاف احمد ہوں گے۔ فیصل وارثی معتمد عمومی ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ،عبدالرشید لکچرر صدر انتظامی کمیٹی مسجد کوٹلہ شیخان،ریاض علی رضوی جنرل سکریٹری مسجد سواران,ڈاکٹر فہیم الدین انصاری نائب صدر DARE کریم نگر،سید اشتیاق احمد فاروقی،نائب صدر مولانا أزاد سو سائٹی کریم نگر،محمد عارف عرفانامیر مقامی جماعت اسلام سواران مہمان خصوصی مہمان اعزازی سید صفدر علی کے طور پر شرکت کریں گے
۔ مہمان شعراء اکرام عاصی چمپارنی،شفیق احمد اطہر عادل أباد مقامی شعراء عبدالقدیر طاہر،امجد سلیم امجد،فیصل وارثی،مہمین الدین راہل کریم نگری، نصیر الدین نصیر،ارشد وارثی،شفیق الدین شفیق،اظہار حسین اظہاراور محمد احمد خان اپنا کلام پیش کریں گے۔
صدر استقبالیا سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر،أرگنائزنگ سکرٹری محمدسعادت علی صدیقی نامہ نگر روز نامہ سیاست عالم الدین، جوئینٹ سکریٹری قاضی افتخار نے محبان اردو سے اس مشاعرہ شرکت کی درخواست کی ہے۔



