جنرل نیوز

امید وقف پورٹل” کے تحت وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن کروانے سے تحفظ حاصل ہوگا جمعیت العلماء نظام آباد و مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شعور بیداری پروگرام سے چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا خطاب  

"امید وقف پورٹل” کے تحت وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن کروانے سے تحفظ حاصل ہوگا جمعیت العلماء نظام آباد و مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شعور بیداری پروگرام سے ریاستی

وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا خطاب

نظام آباد 20/ نومبر (اردو) لیکس  تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے عامتہ المسلمین کو” امید پورٹل” کے تحت وقف جائیدادوں وعبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے آن لائن درج کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ کے تحت درج اوقاف جائیدادوں کو تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے امید پورٹل کے تحت اندراج کر لیا جائے گا

 

لیکن ایسی کئی وقف جائیدادیں، مساجد, عید گاہیں , قبرستان, خانقاہیں وغیر جو درج نہیں کئے گئے جو مساجد کمیٹیوں اور متولیان کے زیر نگرانی ہیں ان تمام مساجد، عید گاہوں قبرستان ، دینی اداره و مدارس و غیرہ ہیں ان کو لازمی طور پر امید وقف پورٹل کے تحت آن لائن درج کروانا ہو گا بصورت نئے مرکزی وقف قانون کے تحت حکومت یا ضلع انتظامیہ کی عدم منظوری کے باعث نہ صرف ان جائیدادوں سے محروم ہونا پڑے گا بلکہ نقصان اٹھانے کا خطرہ لاحق رہے گا

 

جس کی تمام تر ذمہ داری اُن مساجد و دیگر دینی و ملی اداروں کے ذمہ داران کمیٹیوں پر عائد ہوگی وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی امید وقف پورٹل کے تحت وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے تلنگانہ ریاست گیر سطح پر اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے مہم چلا رہے ہیں اور اپنے ساتھ امید وقف پورٹل کے تحت وقف جائیدادوں کو ان لائن رجسٹریشن کرنے کے طریقہ کار سے واقف کروانے کیلئے ماہرین کے ساتھ پاور پوائینٹ پریزنٹیشن پراجکٹ کے ذریعہ عملی طور پر شعور بیدار کرتے ہوئے تربیت بھی دی

 

وقف بورڈ چیر مین عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ امید وقف پورٹل کے تحت وقف بائی یوزرس جائیدادوں کو اندراج کروائیں نہ کروانے کی صورت میں آنے والے دنوں میں حالات خطرہ کی گھنٹی ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ مساجد سرکاری اراضی پر یا وینچرس میں تعمیر کئے گئے ہیں جو وقف میں درج نہیں ہیں وقف بائی یوزرس کی حیثیت سے اُمید وقف پورٹل کے تحت درج کروانا لازمی ہے بصورت حکومت ان جائیدادوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قبضہ میں لے گی

 

وقف بورڈ چیرمین عظمت الله حسینی جمعیت العلماء بند ضلع نظام آیاد و مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام امپریل کنونشن بودھن روڈ نظام آباد میں امید وقف پورٹل کے تحت تربیتی و شعور بیداری پروگرام میں بحیثیت شرکت کرتے ہوئے تھے کہا کہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے وقف امید پورٹل سے استفادہ کرنا ضروری ہے

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں (33) ہزار وقف جائیدادیں ہیں اور (5 )ہزار جائیدادوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر دوراں ہے انہوں نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کو نقصان پہنچا والے زیادہ تر لوگ ہمارے ہی ہیں چیر مین وقف بورڈ عظمت اللہ نے کہا کہ امید وقف پورٹل کے تحت مساجد , مدارس و دیگر ادارے یاجائیدادیں رجسٹریشن کروانے سے حکومت کو وقف جائیدادوں کی تصدیق ہو جائے گی انہوں نے ان خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ ان وقف جائیدادوں کو اپنی ملکیت کا قطعی دعوی نہیں کرے گا جس انتظامیہ کے تحت مساجد و ادارہ چل رہے ہیں وہی موقف بر قرار دیے گا

 

انہوں نے واضح کہا کہ وقف بورڈ میں ایسی جائیدادیں جو درج اوقاف نہیں ہے وقف اُمید پورٹل درج کروانے سے گریز کرنے یا ڈرنے کے خوف کہ یہ جائیدادیں وقف بورڈ میں چلی جائینگی تو نقصان اٹھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اجازت یا بغیر اجازت تعمیر کی گئی ہیں تو ذمہ داروں وکمیٹیوں کو چاہیے کہ وہ وقف بائی یوزرس ان لائن رجسٹریشن ضرور کروائیں تو یہ ریکارڈ میں درج ہو جائے گا اور جائیدادیں محفوظ ہو جائیں گی

 

اس پروگرام میں صدر ضلع جمعیت العلماء ہند نظام آباد مولانا سید سمیع الله ، یوسف پاشاہ وقف بورڈ، حیدرآباد ، محمد نصیر الدین ، وقف انسپکٹر محمد صدام،یم اے قدوس، شیخ علی صابری ، محمد عنایت علی ، احمد خان ، شیخ رسول، حافظ عبدالولی کے علاوہ نظام آباد ضلع کے مختلف مقامات سے آئے حضرات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیرمین عظمت اللہ حسینی کی شالپوشی کرتے ہوئے خیر مقدم کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button