درگاہ حضرت جہانگیر پیراں رحمتہ اللہ علیہ پر کے کویتا کی حاضری
درگاہ حضرت جہانگیر پیراں رحمتہ اللہ علیہ پر کے کویتا کی حاضری
صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے جنم باٹا پروگرام کے تحت رنگاریڈی ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کویتا نے مشہور معروف درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ پہنچیں، جہاں انہوں نے حاضری دی اور ان کی جانب سے چادر شریف کا نذرانہ پیش کیا
۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ درگاہ جہانگیر پیراںؒ روحانی مرکز ہے، یہاں آنے والا ہر شخص اپنی مراد کے ساتھ لوٹتا ہے اور اس مقدس مقام سے یقین و امید کی نئی روشنی حاصل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنم باٹا پروگرام کے دوران عوامی مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی، ریاست میں امن و امان کے استحکام اور ترقی کے لئے درگاہ شریف میں خصوصی دعا کی گئی
۔اس موقع پر محمد یوسف خادم درگاہ شریف نے کلواکنٹلہ کویتا کی خدمات، عوامی جذبہ اور مسلسل فلاحی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کویتا کی صحت و عافیت، کامیابی و کامرانی اور ہر نیک مقصد کی تکمیل کے لئے خصوصی دعا کی۔



