انٹر نیشنل
مدینہ بس حادثہ میں جاں حق ہوئے حیدرآبادی زائرین کی جنت البقیع تدفین۔ سفارت خانہ ہند

ریاض ۔ کے این واصف
مدینہ بس حادثہ میں جانبحق ہوئے حیدرآبادی زائرین کی جنت البقیع میں تدفین کا عمل آج انجام پایا۔ سفارتخانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ہفتہ 22 نومبر کو تدفین کا عمل مکمل ہوا۔
مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اور بقیع میں تدفین میں ہندوستانی وفد کے قائد گورنر آندھرا پردیش جسٹس ایس عبدالنذیر، سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، قونصل جنرل ہند فہد خان سوری مرحوم زائرین کے رشتہ دار شریک تھے۔ سفارتخانہ ہند نے ایک بار پھر اس عظیم سانحہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
واضع رہے کہ مدینہ منورہ میں مقیم حکومت تلنگانہ کی جانب سے روانہ کردہ وفد کے اراکین وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین، ایم ایل اے ماجد حسین، شفیع اللہ سکریٹری برائے حکومت تلنگانہ بھی شریک رہے۔




