جلسہ سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ کا اوٹکور میں کامیابی سے اختتام پذیر

جامع مسجد پنچ میدان اوٹکور میں ہفتہ کو نوجوانان و مسلمانانِ اوٹکور کے زیرِ اہتمام "سیرت النبی ﷺ و اصلاحِ معاشرہ” کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی بنگلور نے فرمائی۔
بحیثیت مہمانانِ خصوصی پروفیسر عبدالمجید حیدرآباد، حضرت مولانا عبدالرحیم خرم جامعی صاحب حیدرآباد، مولانا عبدالرحمن تلگو مقرر اور مولانا شفاعت علی نظامی نے وقیع خطابات پیش کیے۔
پروفیسر عبدالمجید نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے معاشرتی شعور و بیداری پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سیرتِ طیبہ کی پیروی امت کے لیے راہِ نجات ہے۔
تلگو کے معروف داعی محترم عبدالرحیم صاحب نے اتحادِ ملت اور سیرتِ نبوی ﷺ کی جامع تعلیمات پر مؤثر خطاب کیا۔
حضرت مولانا عبدالرحیم خرم جامعی نے نوجوانوں کو بے حیائی سے دور رہنے، دینی تربیت اور سنت کی پابندی اختیار کرنے کی بھرپور تاکید کی۔
سابقہ سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلسہ کے خطابات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدارتی خطاب میں حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی نے موبائل فون کے غیرضروری استعمال سے بچنے اور زندگی کو سیرتِ نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھالنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ایک ہی اسٹیج پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء کی موجودگی کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔
اجلاس کا آغاز قاری محمد شعیب احمد ندوی امام و خطیب جامع مسجد پنچ کی روح پرور قرأت سے ہوا، جبکہ مولانا محمد شریف فیضی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مفتی عبدالماجد اوٹکوری رحمانی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
آخر میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر تحریری مسابقہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ انعامِ اوّل 25 ہزار روپے، انعام دوم 15 ہزار روپے، انعام سوم 7500 روپے جبکہ 500 روپے کے 25 ترغیبی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
اسٹیج کی زینت بننے والی معزز شخصیات میں
محمد ثمیر جامعی امیر جمعیت اہلحدیث ضلع محبوب نگر
محمد خورشید گدوال ،سرپرست مسجد محمدی اہلحدیث
محمد منصور علی ناظم ضلع جماعت اسلامی نارائن پیٹ
عباد الرحمن صدر جامع مسجد پنچ
محمد شمس الدین صدر مسجد محمدی اہلحدیث
محمد فاروق صدر مکہ مسجد
محمد جاوید امرچنتہ امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور
محمد جاوید امیر مقامی اہلحدیث اوٹکور
محمد کاظم حسین صدر ایم پی جے ضلع نارائن پیٹ
مولوی محمد عبد الرحمن صدر مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور منڈل،
یگنویشور ریڈی ،منڈل صدر کانگرس اوٹکور ،
نگرانِ جلسہ محمد اسماعیل سابقہ وارڈ ممبر نے تمام مہمانانِ گرامی، معاونین اور شرکاء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا اختتام صدرِ جلسہ مولانا مزمل صاحب کی دعا پر ہوا ۔





