کریم نگر میں بزم حمد و نعت کی عظیم الشان محفل، نعتیہ مسابقہ میں کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم

بزم حمد و نعت کریم نگر کی جانب سے عظیم الشان محفل حمد و نعت و تقسیم انعامات ایم آر کنونشن کریم نگر میں بصدارت حافظ منقبت شاہ خان صدر قاضی و صدر جمیعت الفاظ اور زیر نگرانی جناب ضیا اللہ خان صاحب منعقد ہوا اس موقع پر عصری اسکول کےطلباء و طالبات کے درمیان منعقدہ نعتیہ مسابقہ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
صدر بزم حمد و نعت قاری محمد مظہر علی نے اس موقع پر کہا کہ امت محمدیہ میں عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اظہار کے لیے نعتیہ محفل کا انعقاد ضروری ہے اور عصری مدارس کے طلباء میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے انس اور محبت پروان چڑھانے کے لیے ان کے اندر نعت پڑھنے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے مسابقہ رکھا گیا مولانا فاروق احمد قاسمی ورنگل نے نظامت کے فرائض انجام دیے
۔ قاری غلام یزدانی راشد کی قرآت کلام پاک سے آواز ہوا۔ اس محفل حمد و نعت میں کریم نگر کے مشہور و معروف نعت خواں حضرات بشمول محمد خواجہ مجتہد الدین (جنگاؤں ) مولانا معین الدین فرقان قاسمی، محمد خواجہ مفیض الدین سہیل ،مفتی شاہنواز ندیم اسعدی، مولانا محمد خلیل شریف اسعدی، حافظ سید حسن ، حافظ احتشام الدین ثاقب ،حافظ فرقان الدین ، محمد عمیر نے اپنی مترنم ، دلسوز اور دلکش آواز میں سماں باندھا ۔ اس موقع پر حافظ وسیم الدین ، حافظ اشتیاق، حافظ ذاکر جلیل، مفتی مفکر حسامی و سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ رات دیر گئے صدر جلسہ کی دعا پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔




