انٹر نیشنل

سعودی عرب – ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ امریکہ کی دنیا بھر میں ریکارڈ میڈیا کوریج  

 ریاض ۔ کے این واصف

ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کا دورئے امریکہ عالمی سطح پر سیاسی اور سماجی حلقون مین بے پناہ اہمیت کا حامل ہوگیاہے۔ سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ امریکہ کی دنیا بھر میں ریکارڈ میڈیا کوریج ہوئی ہے۔

 

 

الاخباریہ چینل کے مطابق سلمان الدوسری نے اتوار کو ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شائع ہونے والا مواد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ رہا جبکہ چار ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اعداد وشمار بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے کردار کے اہم اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

 

معیشت کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں تجارتی سرگرمیوں میں بھی ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا۔ گزشتہ اکتوبر کے اختتام تک تجارتی رجسٹریشن کی 1.8 ملین رجسٹرڈ کی گئی جو کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔الدوسری نے بتایا کہ مملکت نے ثقافتی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا جس میں معاہدے پانچ ارب ریال سے تجاوز کر گئے تھے جس کا مقصد ثقافتی شعبے میں ترقی اور مقامی صنعت کا فروغ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button