نیشنل

شادی کے 20 منٹ بعد ہوگئی طلاق

نئی دہلی: ہر کوئی چاہتا ہے کہ شادی کا دن خاص اور خوشیوں بھرا ہو۔ اس نوجوان نے بھی اپنے ا س دن کے لیے ایسی ہی امیدیں باندھ رکھی تھیں۔ شادی کے بعد کی زندگی کے لیے اس نے بہت سی منصوبہ بندی کر رکھی تھیں۔ وہ بیوی

 

 

کے ساتھ خوشحال زندگی گزارنے کے خواب دیکھ رہا تھی لیکن بیوی کی طرف سے دئیے گئے اچانک جھٹکے نے اس کے سارے ارمان چکنا چور کر دیے۔ شادی کے صرف 20 منٹ بعد ہی بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اس نے صاف کہہ دیا کہ

 

 

وہ سسرال میں نہیں رہے گی۔ لوگوں نے کتنی ہی کوشش کی مختلف طریقوں سے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی بات پر اڑی رہی۔ بے بس اور پریشان دلہا آخرکار اس دباؤ کو برداشت نہ کر سکا اور شادی کے دن ہی طلاق

 

 

کے کاغذات پر دستخط کرنے پڑے۔اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے دیوریا کے رہنے والے وِشال کی شادی پوجا نامی لڑکی سے ہوئی تھی لیکن پوجا نے شادی کے 20 منٹ بعد ہی کہا کہ وہ یہاں نہیں رہے گی اور شادی کو منسوخ کرنا

 

 

 

چاہتی ہے۔ بزرگوں اور رشتہ داروں نے اسے سمجھانے کی لاکھ کوشش کی تقریباً پانچ گھنٹے تک ارکان خاندان بزرگوں نے اسے منانے کی کوشش کی لیکن پوجا اپنی ضد پر قائم رہی اور کہا کہ اسے طلاق چاہیے اور وہ یہاں نہیں رہ سکتی۔

 

 

 

اس طرح کئی گھنٹوں کی گفتگو کے بعد نصف شب کے قریب وِشال کو طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button