تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالجس کے عربی معلم و معلمات کا ایک نمائندہ وفد نے سکریٹری ٹمریز جناب محمد شفیع اللّہ سے ملاقات کی: 

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالجس کے عربی معلم و معلمات کا ایک نمائندہ وفد نے سکریٹری ٹمریز جناب محمد شفیع اللّہ سے ملاقات کی:

 

حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالجز میں عربی و دینیات کی تعلیم سے آراستہ کرنے والے استاتذہ کا ایک نمائندہ وفد نے آج ٹمریز دفتر حیدرآباد پہنچ کر سیکرٹری ٹمریز جناب محمد شفیع اللّہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علماء حفاظ و معلمات پر مشتمل وفد نے ٹمریز اسکولوں میں عربی اور دینی تعلیم سے متعلق تفصیلات سے سکریٹری ٹمریز شفیع اللّہ کو واقف کروایا۔جس پر انہوں نے عربی کے استاتذہ کی خدمات کو سہرایا اور کہا کہ آپ تمام ٹمریز اسکولوں و کالجز میں اپنی خدمات کو بہترین انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے عربی استاتذہ کو مشورہ دیا کہ آپ جس طرح اپنی محنت اور لگن سے طلباء و طالبات کو دینی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ویسا ہی آپ اپنا کام جاری رکھیں۔ اور ٹمریز اسکولوں اور کالجوں میں دینی تعلیم دینے کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔ اس ضمن میں عربی معلم و معلومات کے مختلف مسائل سے سکریٹری ٹمریز نے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں اور کالجس کے عربی اساتذہ معلم و معلمات نے سیکرٹری ٹمریز جناب محمد شفیع اللّہ کو تہنیت پیش کی۔ اس وفد میں خادمُ القرآن حافظ عامر خان شاذلی، مولانا امتیاز ندوی ، فرحین بیگم اور فرزانہ بیگم کے علاؤہ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button