مضامین

خبر پہ شوشہ “کہیں دیپ جلے کہیں دل”

کے این واصف، ریاض 

اترپردیش کے شہر بارہ بنکی سے خبر آئی جس کی سرخی یوں تھی “پھیرے مکمل، بینڈ باجا بجا، دولہا اور دلہن نے ڈانس بھی کیا۔ لیکن رخصتی سے قبل اچانک دلہن غائب ہوگئی”۔

 

تفصیلات کے مطابق تلاش بسیار کے باوجود دلہن نہ ملی، آخر کار خمار بارابنکی کے شہر میں ہوئی اس شادی سے نامراد دلہا اکیلا گھر لوٹ گیا۔ خبر کے مطابق غالب گمان ہے کہ لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔

 

اس کا مطلب یہ ہوا کہ رجسٹری کسی کے نام ہوئی اور قبضہ کسی اور نے حاصل کیا۔ یا یہ کہ جس کو خوشیون کی ضیا نصیب ہونی تھی اسے تاریکی ملی اور اجالے کہیں اور ہوئے۔

 

اس پر 1960 کی دہائی میں ریلیز ہوئی ہندی فلم “بیس سال بعد” کا گیت یاد آیا ؔ

“کہیں دیپ جلے کہیں دل”

متعلقہ خبریں

Back to top button