مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سماجی بیداری کی سمت ایک کامیاب اور نمایاں قدم : وقار احمد
جماعت اسلامی ہند، راجند نگر کے زیرِ اہتمام "مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ” کے عنوان سے منعقدہ حقوق ہمسایہ ایکسپو کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔یہ ایکسپو جامع مسجد گدا بیگ,راجندر نگر میں منعقد کیا گیا یکسپو کا افتتاح جناب سرفراز صدیقی صاحب جنرل سیکرٹری جامع مسجد گدا بیگ نے کیا۔پروگرام کا مقصد صحت مند سماجی رویّوں کو فروغ دینا، پڑوسیوں کے حقوق کی اہمیت اجاگر کرنا اور مثالی معاشرہ اور سماج کی تشکیل کے لیے بیداری پیدا کرنا تھا۔ایکسپو میں شعبہ خواتین ، سی آئی او اور جی آئی او کی جانب سے 18 تخلیقی و جامع ماڈلز پیش کیے گئے،
جن میں سماجی تعاون، ماحولیات، تعلیم، صحت، کمیونٹی سپورٹ اور ذمہ دار شہری اصولوں جیسے اہم موضوعات کو نہایت سلیقے اور مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔اسی کے ساتھ چارٹس، پی پی ٹیز، ویژول پریزنٹیشنز اور ایک پیغام آفریں اسکیٹ نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔پروگرام میں چار سو سے زائد شرکاء(مرد و خواتین اور بچوں) نے شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا
،اور سماجی شعور کو فروغ دینے والے تصورات سے استفادہ کیا۔ ایکسپو کا ماحول علمی، ہم آہنگ اور تربیتی روح سے معمور تھا۔امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر جناب وقار احمد نے تمام ذمہ داران بشمول شعبہ خواتین کی بھرپور صلاحیت، منظم تیاری اور بھرپور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام واقعی ‘مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ’ کے عملی تصور کی بہترین مثال ثابت ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے پروگرام سماج میں مثبت تبدیلی اور سماجی بیداری کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام محنتوں کو قبول فرمائے اور حقوق ہمسایہ مہم کو دور رس اثرات عطا کرے۔




